کریمہ بلوچ کا قتل، سانحہ اور بلوچ قوم کیخلاف سازش ہے، کل ریلی ہوگی، بلوچ یکجہتی کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: بلوچ یکجہتی کمیٹی خضدار کی جانب سے ایڈوکیٹ فوزیہ سکندر، ندا بلوچ، ذکیہ بلوچ ، تبسم بلوچ، خالدہ بلوچ ودیگر خواتین نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کل 27دسمبر کو کریمہ بلوچ کے قتل کے خلاف خضدار میں ریلی نکالی جائیگی ریلی میں خضدار کے غیور عوام اور طلباء اس ریلی میں شرکت کریں گے ۔

چاغی سیندک ملازمین کا احتجاج جاری سیاسی و قبائلی رہنمائوں کا اظہار یکجہتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: سیندھک پروجیکٹ کے ملازمین اور مقامی رہائشیوں کا شدید سردی میں مسلسل تیسرے روز احتجاج جاری۔سابقہ صوبائی وزیر سخی امان اللہ نوتیزئی اور سابقہ چیئرمین نوکنڈی حاجی میر عرض محمد بڑیچ کا اپنے اپنے حامیوں کے ہمراہ متاثرہ ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر سیندھک کے مقام پر دھرنا۔سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو پروجیکٹ کے اندر جانے سے روک دیا۔

سیندک پروجیکٹ کے ملازمین کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں، بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین : بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل دالبندین کے پریس ریلیز میں سیندک پروجیکٹ کے ملازمین کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ انتظامیہ نے کرونا وائرس کے نام پر ملازمین کو سخت ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے گذشتہ 9 ماہ سے ملازمین کی چھٹیاں بند کرنا اور قریبی رہائش پذیر لوگوں کو گھروں تک نہ چھوڑنا ظلم کی انتہاء ہے ۔

سیندک پروجیکٹ انتطامیہ کی جانب سے ملازمین پر جبری پابندیاں قبول نہیں،پی پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی ناہب صدر میرمولابخش گورگیج نے کہاہے کہ سیندک پروجیکٹ انتطامیہ کی جانب سے ملازمین پر جبری پابندیاں اور انٹرنیشنل لیبر پالیسیز کی مسلسل خلاف ورزیاں انتہائی قابل مذمت ہے۔

سیندک پراجیکٹ ملازمین کا احتجاج خوش آئند ہے، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ تنگ آمدبجنگ آمد نومہینوں سے سیندک پروجیکٹ کے افیسران ومنیجنٹ کے مظالم وزیادتیوں پر آج سیندک کے مقامی بلوچ ملازمین مقامی لوگوں کی جانب سے احتجاج کرنا ایک جراتمندانہ عمل ہے منیجمنٹ کی بوکھلاہٹ وگھبراہٹ میں مظاہرین کو مختلف طریقوں سے ڈرانے دھمکانے کاعمل بزدلانہ ہے۔

دالبندین ،گیس کی سہولت نہ ہونے سے لوگوں کا انحصار سوختنی لکڑی پرہے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: دالبندین میں گیس کی سہولت نہ ہونے سے لوگوں کا ایندھن کے حصول کے لیے انحصار سوختنی لکڑی پر ہوتا ہے لوگ دوردراز کے ریگستانی جنگلات سے لکڑیاں لا کر دالبندین بازار میں بیچ دیتے ہیں۔

بلوچستان میں بجلی بحران کے ذریعے زراعت کو تباہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے ، زمیندار ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈھاڈر: زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کے مرکزی چئیرمین ،رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی نے ڈھاڈر کا دورہ کیا اسموقع پر انکے اعزاز میں زمیندار ایکشن کمیٹی ڈھاڈر بولان کی نومنتخب صدر وڈیرہ علی احمد رند جنرل سیکرٹری ملک اسد اللہ بنگلزئی نے مقامی ہوٹل میں عصرانہ دیا اسموقع پر مرکزی چئیرمین نے ڈھاڈرکی نومنتخب کابینہ کومبارک باد پیش کی ۔

اے این پی رہنما اسد اچکزئی کی عدم بازیابی کیخلاف سبی میں ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سبی: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کے عدم بازیابی کے خلاف سبی میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی ،سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،ریلی کی قیادت اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت خان کاکا نے کی ۔

نوشکی، گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کے زیر اہتمام ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: بی این پی کے زیراہتمام مرکزی کال پرگوادرشہرمیں باڑلگانے کیخلاف ضلعی سیکٹریٹ سے ضلعی صدرمیرعطاء اللہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔مظاہرین سے ضلعی صدرمیرعطاء اللہ،سی سی ممبرمیرخورشیدجمالدینی،سابق ضلعی صدرنزیربلوچ،بی ایس اورہنماء الیاس بلوچ، میرپسندخان ماندائی ویگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت گوادرشہرکوباڑلگاکرمقامی بلوچوں کواقلیت میں تبدیل کرنے کی سازشوں میں لگی ہوئی ہے۔

بسیمہ ،بی این پی کی کال پر گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف احتجاجی مظاہرے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بسیمہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال کے مطابق گوادر کو باڑ لگانے اور بلوچستان کو شمال و جنوب کے نام پر نارروا تقسیم کے خلاف بی این پی بسیمہ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔