ڈیرہ مرادجمالی، ذخیرہ اندوزں نے سبزی اور کرایوں میں مزید اضافہ کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈیرہ مرادجمالی:  ذخیرہ اندوزوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 90روپے سے اضافہ کرکے 160روپے فی کلو سمیت ہر سبزی پر 30سے 40روپے اضافہ جبکہ ٹرانسپورٹرز نے ڈیرہ مرادجمالی تا جیکب آباد 70روپے سے 100 روپے کرایہ کردیا جس سے غریب عوام ملازم طبقہ کی چیخیں نکل گئیں، ٹماٹر سبزیوں ٹرانسپورٹ کے کرایوں… Read more »

ڈیرہ مرادجمالی ،پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے گینگ کے سرغنہ گرفتار کرلیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مرادجمالی: سٹی پولیس ڈیرہ مرادجمالی کی کاروائی موٹر سائیکل چوروں گینگ کے سربراہ چوری شدہ تین موٹر سائیکل برآمد کرکے جبکہ منشیات فروش خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ کلو چرس برآمد۔

پی ڈی ایم اسمبلیوں میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے، بلوچستان حکومت مستحکم ہے، اپوزیشن کے پاس 14اراکین بھی نہیں، جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

ڈیرہ مرادجمالی: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ڈیرہ مرادجمالی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم اپنا احتجاج سڑکوں میں کرنے کے بجائے اسمبلیوں کے اندر مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے تو بات سمجھ میں آتی ہے عوام کا لوٹا ہوا پیسہ دینے پڑے گا بلوچستان حکومت مضبوط ہے بلوچستان حکومت کو غیر مستحکم کرنے والے پہلے 14اراکین تو پیدا کرکے دکھائے دس گیارہ اراکین بلوچستان حکومت غیر مستحکم کرنے کے بجائے۔

اے پی سی سے عوام کی تواقعات

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کا مشہور واقعہ ہے تین چار نوسرباز دیہاڑی مارنے کے چکر میں گلی محلوں میں گھوم رہے تھے، انہیں ایک پاگل مل گیا اس کو نیا کاٹن کا جوڑا، نئی ٹوپی اور کاندھے پر سندھی اجرک اور نئے جوتے پہنانے کے بعد اس کو کہا کام کرو گے ”ہاں“روٹی کھاؤ گے ”ہاں“یعنی ہاں ان کا تکیہ کلام تھا۔اس کو سکھر کی بڑی پرچون کی دکان پر لے گئے، نوسربازوں نے دکاندار کے سامنے کہا بھوتار سودا سلف لیں۔ کہاں ”ہاں“ مختصر یہ کے بڑا سامان لیا، چھوٹے مزدا میں سامان لوڈ ہو گیا۔ نوسربازوں نے کہا بھوتار پیسے دو دکاندار کو، کہا ”ہاں“۔

بلوچستان پولیس بھرتیاں،بے ضابطگیوں پر آئی جی پولیس کی خاموشی

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

بلوچستان حکومت نے بلوچستان میں پولیس نفری کی کمی کو دور کرنے کے لیے آئی جی پولیس محسن حسن بٹ کو میرٹ پر پولیس کانسٹیبلان کی بھرتی کرنے کے لیے احکامات جاری کیے تو بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں کی محکمہ پولیس کے لیے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے سینکڑوں خالی پولیس کانسٹیبلان کی پوسٹوں پر ہزاروں بیروزگاروں نے اپلائی کیا اور اس امید سے بھوکے پیاسے علی الصبح سے لیکر رات کی تاریکی تک پولیس بھرتی کے گراؤنڈوں میں پہنچے کہ بلوچستان کی عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔21ویں صدی کا دور ہے انڑنیٹ کا دور ہے۔

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن لوٹ کا لائسنس کون دیتا ہے۔

Posted by & filed under خصوصی رپورٹ.

برطانوی دور کی ایک کہاوت ہے فرنگیوں نے دو چور دوستوں ایک ہندو اور مسلمان کو گرفتار کیا، بیس بیس کوڑے مارنے کا حکم ہوا، کوڑے مارنے سے پہلے قیدیوں سے خواہش معلوم کی گئی ہندو قیدی نے کہا کہ مجھے کوڑے لگاتے وقت قمیض نہ اتاری جائے تاکہ درد کی شدت میں کمی ہو،پانچ کوڑے کم لگائے جائیں ایسا ہوا۔ جب مسلمان قیدی سے خواہش پوچھی گئی تو کہا مجھے 25 کوڑے لگائیں،فرنگی پریشان ہو گیا ہندو قیدی نے کم کی درخواست کی توزیادہ کا خواہشمند ہے تو مسلمان قیدی نے کہاکہ میری پیٹھ پر ہندو قیدی کو باندھاجائے۔ فرنگیوں نے وعدے کے مطابق آخری خواہش کا احترام کیا۔

محکمہ ایری گیشن کی نااہلی سے نصیر آباد میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مرادجمالی: بلوچستان کے مختلف ندی نالوں سے آنے والا بڑا سیلابی ریلا قبولہ ندی میں محکمہ ایریگیشن نصیرآباد کی نااہلی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پہنچ گیا سیلاب سے پورے علاقے کو ڈوبنے کی ٹھان لی مزکورہ سیلابی طوفانی ریلے سے پانچ سو کے قریب دیہاتوں اور لاکھوں ایکڑ پر کاشت فصلات تباہی کا شکار ہونے کے باوجود محکمہ ایریگیشن نے کمشنر ڈویڑن نصیرآباد ڈپٹی کمشنرنصیرآباد کیا۔

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کمیشن مافیاء کا،قبضہ منصوبے ریت کے ڈھیر ثابت ہونے لگے

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

بلوچستان ہائی کورٹ کے واضع احکامات ہیں اراکین اسمبلی اپنے فنڈز مرضی پر خرچ نہیں کر سکتے ہیں جبکہ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اراکین اسمبلی کو ملنے والے فنڈز کو تمام محکموں میں تقسیم کار کا پلان دیا تھا جس کی وجہ سے تمام محکموں کو ضرورت کے مطابق ترقیاتی فنڈز کا حصہ ملنے لگا ہے نصیرآباد دویڑن خاص کر نصیرآباد جعفرآباد اور صحبت پور میں سیاہ کاری کے واقعات رونما ہوتے ہیں بیشتر واقعات میں خواتین قتل ہونے سے بچنے کی صورت میں گورنمنت کا خواتین شلڑ ہاوس نہ ہونے کی وجہ سے نوابوں سرداروں وڈیروں یا پھر سعادات کے گھروں میں پناہ دی جاتی ہے۔

آن لائن کلاسز حقیقت یا ڈرامہ

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

آن لائن کلاسز پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں طالبات نے مظاہرہ کیا،ریڈ زون میں جانے کا ضد کیا، آمدہ اطلاعات کے مطابق طالبات جذباتی ہوگئیں، اسٹیٹ کے خلاف نعرہ بازی کی، بگڑتے ہوئے حالات پر آفیسران پریشان ہو جاتے ہیں اور زبانی کلامی پولیس آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہیں جس میں بددیانتی شامل نہیں ہوتی ہے تاکہ حالات کنڑول میں ہوں، جانی مالی نقصان نہ ہوں۔ جب وزیراعلیٰ بلوچستان گورنر آئی جی پولیس پر سوشل میڈیا الیکڑانک پرنٹ میڈیا اور سیاسی دباؤ بڑھ جاتا ہے تو اپنے جونیئرز پولیس آفیسران کو سمندر کی تیز لہروں میں اکیلا چھوڑ دیا جاتا ہے

بلوچستان سے پہلے اپنا مفاد کیوں؟

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

ہمیشہ ایک بات سنتے اور پڑھتے آرہے ہیں بلوچستان معدنیات اور وسائل سے مالامال صوبہ ہے بلوچستان کے سینئر صحافی لالا صدیق بلوچ ہمیشہ اپنے نمائندوں اور رپورٹروں کو جب وہ روزنامہ آزادی، بلوچستان ایکسپریس کے دفتر جاتے،صحافتی اصولوں کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے گھنٹوں بات کرتے تھے،ان کا چہرہ خوشی سے روشن ہونے لگتا تھا،بتاتے تھے بلوچستان کے ضلع چاغی میں جب سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کئے تھے، یقین جانیں اس سے چار پانچ سال قبل مرحوم صدیق بلوچ بتاتے تھے چاغی میں بڑی سرنگ کھودی جا رہی ہے۔