برطانوی وزیراعظم نے فاشسٹ مودی کی دعوت قبول نہیں کی، قاسم خان سوری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے فاشسٹ نریندر مودی کی بھارتی یوم جمہوریہ میں شرکت کی دعوت سے انکار پر ہندوستان 55 سالوں میں کسی غیر ملکی سربراہ کے بغیر یوم جمہوریہ منا رہی ہے۔

سرمایہ کاری پالیسی سے صنعتی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا، فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیر اعلیٰ جام کمال کی بھرپور سرپرستی حاصل ہے اس مقصد کیلئے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ بے شمار اقدامات کر رہا ہے، کاروبار میں آسانی کیلئے سیل (Ease of Diong business Cell) کا قیام ایک انقلابی اقدام ہے۔

بلوچستان سے کراچی جانیوالوں کیساتھ پولیس رویہ متعصبانہ ہے ،آغا محمود شاہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ ،صوبائی ناظم الحاج میر نظام الدین لہڑی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان سے کراچی آنے والے لوگوں کے ساتھ پولیس گردی عروج پر ہے چیکنگ کے بہانے لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کرنا معمول بن گیا لوگوں سے لوٹ مار کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔

حکمران 31جنوری تک مستعفی نہ ہوئے تو لانگ مارچ کا اعلان ہوگا، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: پی ڈی ایم کے مرکزی رہنماء جے یو آئی کے صوبائی امیر ایم این اے مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ اکتیس جنوری تک عمران خان نے بنی گالہ کا جانے کا فیصلہ نہ کیا تو اسکے بعد پی ڈی ایم کا فوری سربراہی اجلاس طلب کر کے اپنی حکمت عملی کا اعلان کر دینگے ۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

شہید میران محمدزئی بلوچ کی پہلی برسی زامران میں منائی جائے گی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

زامران: ترجمان محمد زئی بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید میران محمد زئی بلوچ کی پہلی برسی29 جنوری کو انکے آبائی گائوں تراتی زامران میں منایا جائیگا تمام بزرگ قوم دوست رہنمائوں سے گزارش ہے کہ وہ 29 جنوری کو تراتی زامران میں شہید کی پہلی برسی میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں خاص کر محمد زئی قبائل سے تعلق رکھنے والے اور دیگر قوم دوست اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

کرپٹ سیاستدانوں نے ملک اور عوام کو تباہ و بربادکرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہیں، عبدالکریم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدراور سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہاہے کہ مملکت خداداد پاکستان کونان کیڈر سیاستدانوں، کرپشن ولوٹ مار اور ذاتی مفادات تک محدود رہنے والوں نے نقصان پہنچایاہے یہ ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک کہ محب وطن، مخلص اور ایماندار قیادت آگے نہیں آتی، پاکستان آج قائم ودائم ہے۔

محکمہ مائنز اور لیویز فورس کے مختلف کوئلہ کانوں پر چھاپے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دکی: ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ کی ہدایت پر محکمہ مائنز اور لیویز فورس کے مشترکہ ٹیموں نے مائنز انسپکٹر عبدالرشید اتمانخیل اور نائب رسالدار لیویز محمد اشرف شادوزئی کی سربراہی میں مختلف کوئلہ کانوں پر چھاپے مارکر 45مزید کوئلہ کانیں سیل کردی۔

تاجروں کے حقوق کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، رحیم آغا

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ )کے صدر رحیم آغا کی قیادت میں وفد کی گزشتہ روز بند خوشدل میں تاجروں کو لوٹنے اور زخمی کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری سے ملاقات کی اس ملاقات میں انجمن تاجران پشین صدر ملک بہادر خان، حیدر آغا، نعمت خان ترین،محمد عارف کاکڑ فرید خان کاکڑ عبدالرفیع بٹے زئی بھی شریک تھے ۔

ہمیں اپنوں کی نماز جنازہ بھی ادا کرنیکی اجازت نہیں ، بلوچستان میں سیاسی عمل کو جبر سے دبانے کی کوشش ہو رہی ہے، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صاحب دستار کوراستہ سے ہٹاکر جن کے سرں پر چادر ہے ان کی نماز جنازہ میں بھی لوگوں کو شرکت سے روکا جارہا ہے۔ قومی حقوق ،وقار ، سرزمین پر اختیار کی جنگ پر امن سیاسی جدوجہد سے جیتیں گے، یہ بات انہوں نے منگل کو شاہوانی اسٹیڈیم کیچی بیگ میں بانک کریمہ بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کے موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کیلئے کوششیں تیز، سینٹ کی سیاسی جماعتوں کا اجلاس قومی اسمبلی سے بل پاس کرانے کا عزم

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

اسلام آباد: بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کی تعداد بڑھانے کیلئے سینیٹ کی جانب سے پاس کئے گئے بل کی قومی اسمبلی سے منظوری کیلئے بھر پور مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔