تعلیم ہی ہر قسم کی ترقی کی بنیاد ہے ،گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ تعلیم ہی ہر قسم کی ترقی کی بنیاد ہے اور موجودہ پل پل بدلتی دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی اصل ترقی کا راز بھی جدید سائنس وتحقیق کے حصول میں مضمر ہے. گورنر یاسین زئی نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح تربت کے نوجوانوں نے بھی بدلتے ہوئے تقاضوں کا ادراک کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کی افادیت پر بھی بھرپور توجہ دی ہیں۔

کریمہ بلوچ کی میت کیساتھ فورسز کارویہ مناسب نہیں تھا، اکرم بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: ایوان بالا میں سینیٹر محمد اکرم نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کریمہ بلوچ کے لواحقین کراچی آئے ہوئے تھے اور سیکورٹی اداروںکی جانب سے مداخلت پر بلوچستان سراپا احتجاج تھا ، بات یہ ریکارڈ میں لانا چاہتا ہوں کہ سیکورٹی اداروں کا رویہ مناسب نہ تھا۔

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر تحفظات ہیں، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف نے بھی وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔جے یو آئی ایف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی تجویز پر سوالات اٹھا دیئے۔

بلوچستان، ٹول پلازوں کے ٹینڈر مقامی اخبارات میں دیئے جائیں ،سینٹ کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ہدایت اللہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین سینیٹر ز لیاقت تراکئی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی، میر محمد یوسف بادینی، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی،احمد خان، فدا محمد، بہرہ مند خان تنگی اور ڈاکٹر اشوک کمار کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات طارق بخش، چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر) سکندر قیوم، ممبر پی ای سی انجینئر محمد وسیم اشفاق، ڈی سی مانسہرہ،این ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

کراچی شاہراہ کو دورویہ کرنے کا منصوبہ پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے ،نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے مطالبہ کیا ہے چمن کراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا منصوبہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے،یہ مطالبہ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔

بلوچستان اور فاٹا کے میڈیکل سیٹوں میں اضافہ کیا جائے ،پارلیمانی کمیٹیز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹیز کی جانب سے بلوچستان اور فاٹا میں میڈیکل سیٹس کے کوٹا میں اضافے کا مطالبہ کر دیاگیا ۔ منگل کو پاکستان میڈیکل کمیشن کا صوبائی حکام کے ساتھ مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پی ایم سی کی جانب سے کوٹہ سے زیادہ داخلوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ دیا گیا ۔ فیصلے کے مطابق سیٹوں میں اضافے کے لیے صوبائی حکومتیں ایمرجنسی بنیادوں پر درخواستیں دے سکیں گی۔

کریمہ بلوچ کی آخری رسومات میں حکومتی رکاوٹ بوکھلاہٹ ہے، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ کریمہ بلوچ کی شہادت اور تدفین سے متعلق ریاست اور ریاستی اداروں کا روئیہ انتہائی منفی اور قابل مذمت رہا وفاقی و صوبائی حکومتوںنے بوکھلاہٹ اور ناشاہستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام انسانی اقدار کو پاوں تلے روند ڈالا جس کی جس قدر بھی مخالفت و مذمت کی جائے کم ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ یہ خاندان اور ورثاء کریمہ بلوچ کا استحقاق اور ذمہ داری تھی۔

کوئٹہ ، خضدار ، مستونگ اور تربت میں کریمہ بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بی این پی اور بی ایس او کے زیر اہتمام بی ایس او کی سابق چیئرپرسن ، انسانی حقوق کی کارکن کریمہ بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کردی گئی۔ منگل کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے شاہوانی اسٹیڈیم کیچی بیگ میں بی ایس او کی سابق چیئرپرسن ، انسانی حقوق کی کارکن کریمہ بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔

صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے سرحد پر باڑ لگائی جا رہی ہے، ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہ ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط،آئی جی پولیس طاہر،ڈی آئی جی پولیس محمداظہر اکرام،کمانڈنٹ ایف سی چمن سکاؤٹس محمد راشد،ڈی جی لیویز بلوچستان مجیب الرحمن قمبرانی و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

پی پی کے بعد ن لیگ نے بھی مولانا فضل الرحمن پر عدم اعتماد کردیا ہے، حافظ حسین احمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ نے بھی مولانا فضل الرحمن پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے، بلاول زرداری کے بعد مریم صفدر نے بھی سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرکے پی ڈی ایم کے فیصلوں کی نفی کردی ، آر یا پار کا اعلان کرنے والی مریم صفدر نے پی ڈی ایم کے فیصلوں پرمفادات کی آری چلا کر آر پار کردیا۔