ڈیرہ بگٹی ، گیس کی عدم فراہمی کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، شازین بگٹی مظاہرین سے یکجہتی کیلئے پہنچ گئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ بگٹی: گیس کی دولت سے مالامال ضلع ڈیرہ بگٹی کے مکین گیس کی عدم دستیابی پر سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ایم این اے نوابزادہ شازین بگٹی بھی ان کے درمیان پہنچ گئے۔

سی پیک روٹ سے کسٹم کی ذمہ داریاں بڑھ چکی ہیں، کسٹم حکام

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سی پیک روٹ کی وجہ سے کسٹم کی ذمہ داریاں ماضی کی نسبت بڑھ چکی ہیں سی پیک سے بہت جلد پاکستان دنیا بھر میںاعلیٰ مقام حاصل کرے گا۔ پا کستان کسٹم ملک کا ایک اہم اورمضبوط ادارہ ہے جو معاشی سرحدوں کی حفاظت میں دن رات مگن رہتا ہے، کوئٹہ پروینٹو نے چھ ارب پینتیس کروڑ سے زائد کاغیرملکی سامان جن میں پیٹرولیم مصنوعات، 704 نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے علا وہ اربوں روپے کا چھالیہ۔

بغداد،پاکستان کے لئے عراق سے دوستانہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہے،زبیدہ جلال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بغداد: وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے عراق سے دوستانہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ خطے میں تمام ممالک کے اقوام کے افراد کو ایک خوشحال زندگی گزارنے کے لئے ایک پرامن ماحول میسر ہو۔

صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کو برابری کی بنیاد پر توجہ دے رہی ہے،بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پار لیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے پسماندہ علاقوں کو برابری کی بنیاد پر توجہ دے رہی ہے۔ جہاں صوبے کے ترقی یافتہ علاقوں میں تمام سہولتوں کی دستیابی ممکن بنائی جارہی ہے۔

لورالائی، زمین کی تنازعہ پر 2گروپوں میں تصادم ،فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دکی: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں زمین کی تنازعہ پر 2گروپوں میں تصادم ،فائرنگ کے تبادلے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق لورالائی کے علاقے کلی پھوٹی خدرزئی میں زمین کے تنازعے پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس میں نور محمد ولد نذر اور غلام رسول ولد حاجی سر جاں بحق ہوگئے جن کی نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ لیویز نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

سلیکٹڈ حکومت کے خلاف عوامی تحریک بہت جلد منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے ،سردار سربلند جوگیزئی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

لورالائی: پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند خان جوگیزئی نے کہاہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف عوامی تحریک بہت جلد منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے پی پی پی ہر موڑ پر پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑی ہے ہم سندھ حکو مت سمیت ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔ یہ بات انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

پی ڈی ایم عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے،جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے تحریک کی کامیابی سے خائف عناصر اسکے خلاف منفی پروپگیڈا پھیلا رہے ہیں۔

ضمنی انتخابات میں دھاندلی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع اورجنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی کارکن اور اتحادی جماعتیں حلقہ پی بی20پشین کے ضمنی انتخابات میں جمعیت علما اسلام کے امیدوار سید عزیز اللہ آغا کی کامیابی کے لئے جدوجہد تیز کریں کیونکہ جمعیت علما اسلام ضمنی انتخابات میں دھاندلی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

حب، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ 2افراد جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب: کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے نعشیں سول ہسپتال حب منتقل کردیے گئے ایدھی ذرائع کے مطابق پیر اورمنگل کی درمیانی شب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بھوانی کے مقام پرکاراورموٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے۔

بیٹی کے قتل میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرکے انہیں انصاف فراہم کیاجائے ،زوجہ عبدالرحیم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سبی کے رہائشی بیوہ خاتون صاحب زوجہ عبدالرحیم نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کے قتل میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرکے انہیں انصاف فراہم کیاجائے ،گزشتہ چار سال سے انصاف کے متلاشی در در کی ٹوکریں کھانے پرمجبور ہوں ،پولیس حکام کیس میں دلچسپی نہیں رہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔