بلوچستان میں متعدد شعبے سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہیں،فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہاہے کہ بلوچستان میں متعدد شعبے سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہیں اور ان شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے حکومت کی جانب سے بے شمار مراعات دی گئی ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے غیر ملکی ترقی دہندگان پر کوئی پابندی نہیں،غیر ملکی ایکویٹی سرمایہ کاری کی لاگت سے متعلق کوئی بنیادی ضروریات نہیں۔

پنجگور گومازین ڈیم سے طالب علم کی لاش برآمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: پنجگور گومازین ڈیم سے طالب علم کی لاش برآمد تفصیلات کے مطابق پنجگور تسپ کے رہائشی اسد منیر جو تربت یونیورسٹی کا طالب علم بتایا جاتا ہے کی لاش پنجگور کے علاقے گومازین ڈیم سے برآمد ہوئی ہے جسے گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے لیویز کے مطابق مقتول کے جسم پر ایک گولی کا نشان ہے۔

تعلیم کے حصول کیلئے ذاتی طور پر بچوں کی مددکرینگے، نوابزادہ گہرام بگٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ بگٹی: ضلع بھر میں تعلیم کی زبوں حالی کے خلاف اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ڈگری کالج انتظامیہ اور شہریوں کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی نے ریلی میں خصوصی طور پر شرکت کی ریلی ڈگری کالج سے شروع ہوکر پاکستان چوک پر اختتام پزیر ہوگئی پاکستان چوک پر ریلی کے شرکا سے پرنسپل ڈگری کالج ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی اور دیگر نے خطاب کیا پرنسپل ڈگری کالج نے علاقے میں تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کرنے۔

وفاقی حکومت بلوچستان کیساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کر رہی ہے، پرویز خٹک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی معمولات کے علاوہ بلوچستان کے پشتون بیلٹ کے اضلاع کیلئے خصوصی پیکج اور دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ ماضی میں ہونے والے تمام ناانصافیوں کا ازالہ کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔

سینٹ اجلاس، حکمران کریمہ بلوچ کے تابوت سے ڈر گئے ، ڈاکٹر جہانزیب، حکومت و اپوزیشن میں شدید حملوں کا تبادلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی ایم) کے سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی نے کہاہے کہ کریمہ بلوچ کی میت ایئر پورٹ سے اغوا کی گئی اور ان کی والدہ کو دیدار بھی نہیں کرنے دیا گیا۔پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی نے کہا کہ بلوچستان میں سب کریمہ بلوچ کی نماز جنازہ ادا کرنا چاہتے تھے لیکن یہ ایک میت سے خوفزدہ تھے۔

واپڈا سمیت قومی اداروں کی نجکاری کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین(سی بی اے) کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ملک بھرکی طرح بلوچستان سمیت کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہزاروں محنت کشوں نے قومی اداروں کی نجکاری ، پاور ہائوسز، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری ،مہنگائی، بے روزگاری، بد امنی، ناانصافی، ظلم، میڈیا پر بندشوں سمیت مزدوروں اور عوام کے مسائل حل نہ ہونے کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔

ڈیرہ بگٹی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، سرفراز بگٹی کا اظہار یکجہتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ بگٹی: ضلع بھر طویل اعلانیہ و غیر لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل سینٹر سرفراز بگٹی نے بجلی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محرومی کو موجودہ منتخب سیاسی قیادت کی نااہلی قرار دے دیا زرائع کے مطابق ضلع بھر میں بجلی کی عدم دستیابی اور اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث بند کاروبار اور گندم سمیت دیگر فصلات کے تباہ ہونے پر سوئی میں شہری سڑکوں پر نکل آئے واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینٹر سرفراز بگٹی مظاہرین ۔

مہنگائی بدعنوانی موجودہ وسابقہ حکمرانوں کے تحفے ہیں،مولانا ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی حکومت واپوزیشن کی طرح اپنے لٹیروں کو بچانے ،مقدمات سے نجات کیلئے نہیں بلکہ موجودہ وسابقہ حکمرانوں کی لوٹ ما رکے خلاف جدوجہد کر رہی ہے مہنگائی بدعنوانی موجودہ وسابقہ حکمرانوں کے تحفے ہیں۔روزگار دینے کے بجائے روزگار چھیناجارہا ہے ۔

خواتین کی شمولیت کے بغیر معاشرے ترقی نہیں کرسکتے ، بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں جہاں صوبے کے تمام طبقات کے حقوق کیلئے سرگرم عمل ہے وہاں خواتین کے حقوق کے حصول پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے خواتین ہمارے معاشرے کے ایک اہم حصہ ہیں اور معاشرے کی تعمیر و ترقی خواتین کی شمو لیت کے بغیر ناممکن ہے ۔

بلوچستان کی ترقی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں،سردار فتح محمد حسنی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: عالمی طاقتوں کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں بلوچستان کی ترقی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار سابقہ وفاقی وزیر و الفتح پینل کے بانی و ممتاز قبائلی رہنماء سردار فتح محمد محمد حسنی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ آج عالمی طاقتیں ہمارے قیمتی وسائل پر للچائی ہوئی نظروں سے دیکھ رہے ہیں ملک میں پھیلائی جانے والی دہشت گردی میں ہمسایہ ممالک سمیت عالمی قوتیں بھی شامل ہیں۔