بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات و سائل پر قبضہ کی کوشش ہے، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خا ن رئیسانی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی عمل کی پیدوار نہیں،بلوچستان کے ساحل وسائل کی اہمیت یہاں کے لوگوں سے زیادہ ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ہاتھ باندھنے والوں کی حکمرانی ہے ، صوبے میں دہشتگردی کے واقعات وسائل پر قبضہ کی سازش ہے کسی جعلی ماسٹر مائنڈ کی مبینہ ہلاکت کو قبول نہیں کریں گے۔

ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر و وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی کی خواتین ونگ کے وفد نے یہاں وزیراعلی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔

عوامی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ،سلیم کھوسہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر مال سلیم احمد کھوسہ کی سربراہی میں گزشتہ روز ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سینئر بورڈ آف ریونیو قمر معسود، سینئر سیکرٹری جاوید رحیم، ڈی سی خضدار، کمشنر قلات اور ژوب کے نمائندوں سمت ہوم اور لا ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

گورنر بلوچستان سے آئی جی ایف سی سائوتھ کی ملاقات

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین سے آئی جی ایف سی (ساوتھ) میجر جنرل ایمن بلال صفدر نے منگل کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اْٹھائے گئے ۔

بحثیت ایک ذمہ دار قوم ہمیں ملکر پولیو کے خاتمے کے لیے بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا،بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ بحثیت ایک ذمہ دار قوم ہمیں ملکر پولیو کے خاتمے کے لیے بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔موجودہ حکومت صوبے سے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے اور اپنے مستقبل کے معماروں کے تحفظ کے لیے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد آگے آئیں۔

بی یو جے ایگزیکٹو باڈی کااجلاس ، سالانہ انتخابات کی منظوری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس صدر ایوب ترین منعقد ہوا ،جنرل رشید بلوچ سالانہ کارکردگی جبکہ فنانس سیکرٹری منظور احمد مالیاتی رپورٹ پیش کی ،ایگزیکٹو باڈی کی اجلاس میں بی یو کے کے سالانہ انتخابات 2021-22 کی منظوری دیدی اجلاس نے ظفر بلوچ کو سالانہ انتخابات الیکشن کمیٹی کا چیئرمن نامزد کر دیا ۔

سردار ا ختر جان مینگل نے چھ نکات کے تحت وفاق کی حمایت کا اعلان کیا تھا،ولی کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہیں پی ڈی ایم کی آج لورالائی میں کامیاب اجتماع ہوگا عوام کا حکمرانوںپر اعتماد اٹھ چکا ہے پی ڈی ایم عوام پر مہنگائی کا جن مسلط کرنے معیشت کو تباہ اور ملک کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے والے حکمرانوں سے چھٹکارا دلا کر دم لے گی عوام کو سبز باغ دکھانے والے آج اپنے وعدوں کی تکمیل بھی نہیں کرسکے ہیں۔

بلوچستان میں قیام امن کی کوششوں میں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے، ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت صوبے میںامن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت اے این پی کے جنرل سیکرٹری اسد خان اچکزئی کے اغوا اور جرائم کے سدباب کے حوالے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

قلات میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ، پارہ منفی 14 تک گرگیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: قلات میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ، پارہ منفی 14 تک گرگیا، ہربوئی میں درجہ حرارت منفی 18ریکارڈ، خون جمادینے والی سردی میں معمولات زندگی شدید متاثر، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ پانی کی پائپ لائنیں جم کر پھٹ گئیں۔ پانی کی سپلائی معطل، گیس پریشر مکمل غائب، بجلی کی آنکھ مچولی جاری، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔

مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ ڈویژن سے چلنے والی تمام ریل گاڑیوں کو فوری بحال نہ کیا گیا تو محنت کش ملک بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرینگے ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد نسیم راو ۔