نیشنل پارٹی ترقیاتی منصوبوں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہے، ترجمان بی این پی عوامی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی پانچ سالہ ناکامی کا ملبہ بی این پی عوامی پر ڈال کر ترقیاتی منصوبوں کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کررہی ہے پنجگور سرکاری زمینوں کا تحفظ اگر کسی جماعت نے کی ہے وہ بی این پی عوامی ہے بی این پی عوامی کے قائد کی بدولت آج یونیورسٹی پارک کمپلیکس اسپتال اور اسکولوں کے لیے زمین دستیاب ہے۔

بلوچستان، مختلف علاقوں میں بارش و پہاڑوں پر برفباری خضدار میں ایک شخص جاں بحق دو زخمی

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ +اندرون بلوچستان: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش و پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ خضدار میں سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے بارش کے باعث بجلی غائب جبکہ صوبے میں گیس مکمل غائب ہو گئی جس کے باعث عوام شدید سردی میں تاریکی و سردی میں ٹھٹھرتے رہ گئے۔

ڈاکٹر شربت خان کے رویہ سے میرا استحقاق مجروح ہے،سردار کھیتر ان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی تحریک استحقا ق پیش، ڈپٹی سپیکر نے تحریک استحقاق متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردی، منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے اپنی تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان انڈوومنٹ فنڈ صوبائی حکومت کی جانب سے ایسے نادار مریضوں کے علاج کے لئے قائم کیاگیا ہے۔

عوام اور بے گناہ افراد کے خلاف ظلم کو برداشت نہیں کیا جائے گا، آغا محمود شاہ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ نے نصیرآباد کے منجھوشوری پولیس کی جانب سے سیاسی کارکنوں اور تاجر برادری کی بلاجواز گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور بے گناہ افراد کے خلاف ظلم کو برداشت نہیں کیا جائے گا اس حوالے سے حکومت بلوچستان اور محکمہ داخلہ پولیس کی جانب سے اس قسم کی ناراوا کاروائیوں کانوٹس لے کر عوام کو سکھ سانس لینے دیں۔

پی ڈی ایم ملک کو بحرانوں میں دھکیلنا چاہتی ہے،منظورکاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک کو ایک بار پھر بحرانوں کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے،،بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے ہم حکومت میں شا مل تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

کورونا تدارک کیلئے ملک میں بڑے اجتماعات پر پابندی ہونی چاہیئے، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی، اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اور اس حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ نے اجلاس کو بلوچستان میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور ایس او پیز پر عملدرآمدسے متعلق اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس او پیز پر سختی عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔

مستونگ اور خضدار میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات 22افراد زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ +خضدار: مستونگ اور خضدار میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں 22افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین وبچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو مستونگ وخضدار ہسپتال پہنچا دیا گیا، تفصیلات ک مطابق گزشتہ روز قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ مستونگ کے قریب چونگی کے مقام پر بارش کے وجہ سے پھسل کر حادثے کاشکار ہوکر الٹ گیا۔