پنجگور میں سرکاری اراضی پرسلیکٹڈ نمائندے قبضہ کر رہے ہیں، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: نیشنل پارٹی کے ضلع پنجگور چتکان کے کارکنان زابد عیسیٰ زئی لطیف یاسین بلوچ عارف فضل بلوچ احمد کریم کاشانی میران گرگناڈی ایان گرگناڈی کمال عیسیٰ زئی اور بخشی عیسیٰ ٰزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجگور کے سلیکٹڈ نمائندے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے سرکار اور نجی زمینوں پر قبضہ کر نے کے بعد ان کو اپنے رشتہ داروں کے نام کرنے کے بعد کوڑوں کے دام منتقل کر رہا ہے اس کے بھانجے جس کا تعلق ہر کسی کو معلوم ہے کہ پنجگور ضلع سے نہیں ہے مگر بہت سے سرکاری زمینوں جن میں پنجگور آفیسر کلب محکمہ زراعت وغیرہ کی زمین شامل ہیں ان کے نام کئے ہیں۔

موٹر وے پولیس حادثات کی روک تھام کیلئے کردار ادا کررہی ہے، نعیم بازئی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس بلوچستان میں شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام اور جان ومال کی حفاظت کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے موٹر وے پولیس اپنی کاوشوں سے شاہراہوں پر حادثات میں کمی لا کر مزید قیمتی جانوں کو بچا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اچھی طرز حکمرانی کیلئے اداروں کو مضبوط کرنا ہے، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ اچھی طرز حکمرانی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہمیں اپنے تمام اداروں کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہوگا. پولیس محکمہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پولیس نظام میں بہتری لانے میں نیشنل پولیس اکیڈمی لاہور کے زیر تربیت اے ایس پیز کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں. یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے زیر تربیت اے ایس پیز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف ڈیرہ مراد کے نجی سکولز کااحتجاج کا فیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مرادجمالی: پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف نصیرآباد ڈویڑن کے پرائیوٹ اسکولز مالکان نے مشترقہ طور پر ایکشن کمیٹی بنالی ایکشن کمیٹی کے ممبران،پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو،امان اللہ مینگل،محمد علی عابدی سولنگی زاہد حسین شر،ارباب امداد حسین ایری، عبدالرشید بلوچ،راشد حسین تھیم،قمر انجم،محمد ایوب،جمیل احمد گجر،گل محمد جتوئی،محمد صادق ابڑو،اعجاز احمد ساسولی ودیگرکی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں کہا گیا ہیکے حکومت کورونا وائرس کے معاملے پر سنجیدگی نہیں انتقام لے رہی ہے۔

کوئٹہ کا روایتی حسن کی بحالی کیلئے ماسٹر پلان اہم ہے، بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و چیئر پرسن کیو ڈی اے بشریٰ رندنے کہا کہ کوئٹہ شہر کی روائتی حسن و خوبصورتی بحال کرنے کیلئے کوئٹہ ماسٹر پلان انتہائی اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکر ٹری پی اینڈ ڈی اربن پلاننگعبد الطیف کاکڑ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈائر یکٹراربن پلاننگ مجتبیٰ احمد و دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

قلات میں گیس بحران قابل مذمت ہے،جماعت اسلامی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: جماعت اسلامی قلات کے امیر عبدالسلام میروانی، حافظ مولا بخش، مولانا سمیع اللہ شاہوانی، غلام حسین بلوچ، رحمت اللہ مینگل، حفیظ احمد، عبدالواحد، نیشنل پارٹی کے فیض نیچاری، بی این پی کے وڈیرہ رحیم مینگل، عبدالغفور شاہوانی،غلام جیلانی بلوچ، بی این پی عوامی کے میر نذیر احمد نیچاری، ذکریا نیچاری، نوراحمد نیچاری، ٹکری مقبول محمد شہی حاجی قادر عمرانی و دیگر نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی۔

صحت کے شعبے کو سابقہ حکمرانوں نے تباہ کیا ہے، منورہ منیر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کی ممبر اور سربراہ ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی منورہ منیر بلوچ نے سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا انتظامیہ نے ہسپتال کے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر منورہ منیر کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسوں اور کرپشن کی وجہ سے یہاں صحت کے شعبے تباہ ہوچکے ہیں بلخصوص ہسپتالوں کی حالت زار اور عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔

گوادر، بی این پی تحصیل سطح پر عظیم الشان خواتین جلسہ منعقد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل کابینہ کی جانب سے کپٹن مراد بخش وارڈ میں ایک عظیم الشان خواتین اجتماعی جلسہ منعقد ہوا جس میں بی این پی کے مرکزی خواتین سیکریٹری ایم پی اے زینت شاہوانی ایڈوکیٹ، سی سی ممبر منورہ سلطانہ اور سی سی ممبر شمائلہ اسماعیل نے شرکت کرکے خواتین اجتماع سے خطاب کیا۔

مقامی قبائل کی زمینوں پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں، ولی کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کوئٹہ میں مقامی قبائل کی زمینوں پر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کی عوام اپنے حقوق کے لئے ہر آئینی طریقہ احتجاج اپنائے گی، مقامی قبائل کی زمینوں پر قبضہ کسی صورت بھی قبول نہیں کی جائے گی اور مقامی قبائل جو بھی فیصلہ کریں گے بی این پی ان کا ساتھ دے گی۔