بلوچستان ہائیکورٹ نے تمام نمائندگان سینیٹرز ایم این اے اور دیگر شخصیات کو اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کردی

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل و جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منیراحمد خان کاکڑ کی آئینی درخواست پر حکومت بلوچستان سے گوادر میں جنوبی آکڑہ کی 12500 ایکڑ قیمتی سرکاری زمینوں سے متعلق 20 اکتوبر 2006 کو سپریم کورٹ پاکستان کی جانب سے 15 نکاتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ آئندہ سماعت 3 دسمبر 2020 کو طلب کرتے ہوئے۔

احتساب عدالت نے دو ملزمان کو جوڈیشنل کر کے جیل بھیجنے کا حکم دیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: احتساب عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب منور احمد شا ہوانی نے ریکو ڈک منصو بے میں اربوں روپے کرپشن کے ریفرنس میں نا مز دگرفتار 2ملزمان کوجو ڈیشل کر کے جیل بھیجنے کے احکامات دے دئیے۔گزشتہ روز ریکوڈک منصو بے میں اربوں روپے کرپشن سے متعلق دائر ریفرنس میں نا مز د گرفتار 2ملزمان محمد فا روق اور کر نل (ر)شیر خان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

حکومت اپنی نا اہلی چھپانہیں سکتی، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لئے سابقہ حکومتوں کو مورد الزام ٹھہرارہی ہے، موجودہ حکمران اپنی کارکردگی بہتر نہیں کرسکتی تو وہ دوسروں پر الزامات لگانا چھوڑ دے۔ پشاور کی عوام کا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں بھر پور شرکت پر شکر گزار ہیں۔

تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، ہیومن ریسورس پر سرمایہ کاری اور اساتذہ کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے لانے کیلیے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جائیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ ثانوی تعلیم کی جانب سے محکمانہ امور، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت، نئے پرائمری اور مڈل اسکولز کے قیام کی منصوبہ بندی سمیت دیگر امور سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

کوئٹہ، ریسٹورنٹس، ہوٹلز، شادی ہالز رات 11جبکہ دکانیں 8بجے بند کرانیکا فیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیار خان نے کہا کہ کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ بے احتیاطی سے اس وائرس کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے لہذا سماجی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کروایا جائے گا تاکہ لوگوں کو اس مہلک مرض سے بچایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں محکمہ صحت کے سفارشات پر کرونا وائرس سے نمٹنے اور حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

قومی سیاست میں بد تمیزی و غیر اخلاقی رویوں کو پروان چڑھایا جارہا ہے،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور عوام ہے عوام کی طاقت پر مکمل یقین رکھتی ہے قیام پاکستان کے بعد جمہوری طرز حکمرانی کو ہی ملک کی بنیاد قرار دیا لیکن بدقسمتی سے آمرانہ عزائم کی بدولت جمہور کی حکمرانی اور آئین و قانون کی بالادستی کو روندھا گیانیشنل پارٹی ملک کی تعمیر و ترقی کا واحد راستہ حقیقی جمہوریت کے فروغ کو سمجھتی ہے۔

چار اضلاع میں سی ٹی ایس پی کے شارٹ لسٹڈ اساتذہ کی تعیناتی کی منظوری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے 4اضلاع کے 2سو 27اساتذہ کے تعیناتی کی منظوری دیدی ہے جبکہ 12اضلاع کے اساتذہ کی منظوری ایک ہفتے میں ہونے کا امکان ہے، آل بلوچستان سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ اساتذہ فورم کے جاری کیمپ کے شرکاء میں خوشی کہ لہر دوڑ گئی، احتجاج پر بیٹھے اساتذہ نے شارٹ لسٹڈ اساتذہ کے صدر رحمت اللہ یاسین زئی پر پھولوں کی پتیاں نچاور کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

خان گڑھ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور بلوچستان کے اٹوٹ انگ ہیں،بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خان گڑھ: خان گڑھ‘ ڈیرہ غازی خان‘ راجن پور بلوچستان کے اٹوٹ انگ ہیں انہیں بلوچستان میں شامل کیا جائے بلوچستان قوم کو متحد و منظم کرنے کی جدوجہد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں جاری ہے تاریخ‘ ثقافتی بنیادوں پر صوبوں کی از سر نو تشکیل کی جائے ان خیالات کا اظہار ضلعی کنونشن جیکب آباد (خان گڑھ) سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کنونشن کے مہمان خاص آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ‘ اعزازی مہمان مرکزی فنانس سیکرٹری ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی‘ مرکزی کمیٹی کے ممبر میر خورشید جمالدینی‘ میر نذیر احمد کھوسہ‘ عبدالغفور مینگل‘ ضلعی صدر گلاب خان مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بلوچستان میگا کرپشن کیس،مشتاق رئیسانی کی سالی نے بیان قلمبندکروادیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میگا کرپشن کیس میں نامزد ملزم سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی سالی نے برآمد شدہ سونے کی ملکیت کے حوالے سے عدالت میں بیان قلمبند کر وا دیا۔ پیر کو بلوچستان میگا کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی نے کی سماعت میں سابق مشیرخزانہ میر خالد لانگو اور سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی عدالت میں پیش ہوئے۔