عوام ووٹ بادشاہت کیلئے نہیں دیتے،عوام اپنے مسائل کاحل چاہتے ہیں، صادق عمرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق صوبائی وزیر و پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ عوام ووٹ بادشاہت قائم کرنے کے لئے بلکہ اپنے مسائل حل کرانے کے لئے دیتے ہیں، حکومت فوری طور پر اوستہ محمد گنداخہ بنیادی حقوق تحریک دو کے آئینی مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے اوستہ محمد سے کوئٹہ تک پیدل لانگ مارچ کرنے والوں کو باعزت اپنے علاقے میں روانہ کیا جائے۔

یکے بعد دیگرے جلسوں سے ثابت عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہے،جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے یکے بعد دیگرے کامیاب جلسوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام پی ڈی ایم اے کے ساتھ ہے حکومت عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے اخلاقی طور پر مستعفی ہوجائے، ملک میں جمہوریت کی بحالی، آئین کی بالا دستی،عوامی مسائل کے حل اور حقوق کے حصول تک پی ڈی ایم اپنے مشن پر کاربند رہے گی۔

تربت،مریضہ تڑپتی رہی،علاج نہ ملا،ڈاکٹر ز غائب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: زخمی خاتون علاج کے لیے تڑپتی رہی، ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر نہ پہنچ پائے۔گزشتہ شب ہوشاپ سے تعلق رکھنے والی شیرین بنت ملنگ نامی خاتون کو گھر میں بھری لگ گئی جسے علاج کے لیے تربت لایا گیا جہاں پرائیویٹ ہسپتالوں نے مریضہ کو داخل کرنے سے انکار کیا جس کے بعد اہل خانہ زخمی خاتون کو ٹیچنگ ہسپتال تربت لے گئے لیکن کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود جبکہ خاتون کے زخم سے خون آنا بند نہیں ہورہا۔

عوام کی جانب سے اجتماعی غلطی ہو رہی ہے،بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ عوام کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف تمام اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کو لاپرواہی سے نظرانداز کرکے اجتماعی غلطی کی جارہی ہے جس کے نتائج شرح اموات میں اضافے کی صورت میں نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔موجودہ صورتحال میں جلسے جلوس کرنے والے کورونا سے متعلق عدالتی فیصلے کی حکم عدولی کررہے ہیں ۔

بی ایس او بچار طلباء کے حقوق کیلئے حقیقی جدوجہد کر رہی ہے،گورگین بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن(پجار) حب زون کا سینئر باڈی اجلاس مرکزی جونیئر وائس چیئرمین گورگین بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس کے مہمان بلوچستان وحدت کے نائب صدر مرید بلوچ تھے اجلاس میں سیاسی صورتحال،تنظیمی امور کے ایجنڈے زیر بحث رہے اجلاس میں حب زون کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔

بسیمہ، ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق، دو زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بسیمہ میں دو گاڑیوں میں ٹکر کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، لیویز کے مطابق ہفتہ کی رات بسیمہ میں قومی شاہراہ پر ایرانی ڈیزل سے لدی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے مزید کاروائی جاری ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے کارکن کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر پر عمل نہیں کررہے، بلوچستان حکومت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے کارکن کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدآمد نہیں کریں گے کوئٹہ میں جلسے کے بعد وائرس کی شرح میں اضافہ ہوا اب ایک پھر یہاں سے لوگ جلسے میں شرکت کے لئے جارہے ہیں، اپوزیشن بغض حکومت میں کورونا وائرس کے خلاف احتیاط نہیں کر رہی، صوبے میں وائرس کے پھیلاؤ کی شرح ساڑھے چھ فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

جلسہ میں آنے سے جہاں روکا گیا کارکن وہیں بیٹھ کر دھرنا دینگے، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے پشاور جلسے روکنے کے عمل کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے پی ڈی ایم کے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ جلسے سے آنے سے روکا جائے تو وہیں دھرنا شروع کر دیں اور جلسے کریں،ہم ہر حال میں جلسہ کر کے رہیں گے،پی ڈی ایم کا آئندہ کا شیڈول لاہور کے جلسے میں کیا جائیگا،اپوزیشن کے اندر استعفوں کے معاملے پر اپنی اپنی رائے ہے۔

فضل الرحمن نواز شریف رابطہ، لاہور جلسہ پر گفتگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ٹیلیفونک رابط کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کی تیمارداری کی اور صحت بارے دریافت کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کی ملکی سیاست اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ٹیلی فونک گفتگو میں پشاور کے جلسہ پر مختصر بات چیت کی گئی۔

نیم قبائلی و جاگیردارانہ نظام بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ہے،بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار /جعفر آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی حقیقی ترقی و خوشحالی کی خواہاں ہے ہماری جدوجہد بلوچ قومی حقوق کے حصول کی خاطر ہے نیم قبائلی و جاگیردارانہ نظام بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سامنے 6 نکات جو قومی و اجتماعی مفادات کے حصول کی خاطر ہیں اس سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے اقتدار کو ٹھوکر مار کر لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے طویل و مسلسل جدوجہد کی۔