بلوچستان میں منشیات کا ناسور پھیل چکا ہے،اینٹی نارکوٹکس

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وفاقی ڈپٹی سیکرٹری اینٹی نارکورٹکس علی اصغر، پاکستان سول سوسائٹی کے مرکزی چیئرمین اکمل اویسی و دیگر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں منشیات کا ناسور پھیل چکا ہے، منشیات کی پالیسی کے لئے قومی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، 19اور 20نومبر کو کوئٹہ میں انسداد منشیات کی پاکستان پانچویں قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے،کانفرنس کے سفارشات کو وفاقی حکومت کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔

ن لیگ پر پابندی لگ سکتی ہے، بابر اعوان کا عندیہ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

لاہور: تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ پر پابندی لگ سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے حکومت گرانے کی بات غیر آئینی ہے۔ غیر آئینی طریقے سے حکومت گرانے کی باتیں معمولی نہیں ہیں، یہ بات ان کی جماعت پر پابندی عائد کر دیے جانے تک جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ مریم نواز نے کچھ روز قبل ایک جلسے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو سکتی ہے۔

کورونا کا بہانہ بناکر حکومت اپوزیشن کی تحریک کو سبوتاژ کررہی ہے،مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی آڑ میں پی ڈی ایم کے جلسوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کے موقع پرخود حکمرا نوں نے ایس او پیز کوخاطر میں لا ئے بغیر عوامی اجتما عات اور جلسے کئے مگر اب کورونا وائرس کی وبا ء کے پھیلا ؤ کا کہہ کر اپوزیشن جما عتوں کے اتحاد پا کستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسوں کو محدود کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

خان قلات اور قائداعظم کے درمیان ہونیوالے معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے، نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان و چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے مطالبہ کیا ہے کہ خان آف قلات کے ساتھ قائد اعظم کے دستخط سے standstill agreement پر عملدرآمد کیا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کا موقف. اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا محمد علی جناح کی قول فلسطین سے وابستہ ہے۔

سیندک لیز معاہدہ آئین کی خلاف ورزی ہے، منصوبہ صوبے کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،پی اے سی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سیندک لیز معاہدے کو آئین کے برخلاف قراردیتے ہوئے کہاہے کہ 18ویں ترمیم کے تحت معاہدہ صوبے کے دائرہ اختیار میں آتاہے،بدقسمتی سے سونا اور چاندی اگلنے والے علاقے کی عوام آج بھی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ایسا نہیں لگتا کہ مذکورہ علاقے میں اربوں روپے کا پروجیکٹ چل رہاہو۔ اگر سونے اور چاندی کے پروجیکٹس نقصان میں ہیں۔

حکومت کیسکو کے واجبات ادا کرے،لوڈ شیڈنگ سے زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہے، زمیندار ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ورکن صوبائی اسمبلی ملک نصیراحمدشاہوانی،جنرل سیکرٹری ملک عبدالرحمن بازئی،کاظم خان،سیدقہار آغا،افضل بنگلزئی،نوراحمدبلوچ،حاجی ولی محمد ودیگرنے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ کیسکو کے آپریشنل ڈائریکٹر نے بار ہا رابطہ کیاہے کہ کیسکو کو سبسڈی کی عدم ادائیگی کی صورت میں بجلی کی فراہمی کو کم کرکے 2گھنٹے کیاجائے گا۔

شارٹ لسٹڈ اساتذہ کے تعیناتیوں کے آرڈر آج جاری کئے جائیں گے،سردار یار محمد رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے آل بلوچستان سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ ٹیچرز فورم کے رہنماؤں نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبائی و زیر نے 4اضلاع کے شارٹ لسٹڈ اساتذہ کے تعیناتی کے آرڈرز آج جمعہ تک جبکہ 14اضلاع کے ایک ہفتے میں اور دیگر اضلاع کی لسٹیں ملنے کے بعد جاری کرنے جانے کی یقین دہانی کرائی۔

کوئٹہ، گیس لیکج سے دم گھٹنے کے باعث میاں بیوی جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بڑیچ ٹاؤن ہزار گنجی میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے میاں جہانگیر ولد عالم گل بیوی سمیت جاں بحق ہوگئے جن کی نعشوں کو فوری طور پر شیخ زید ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

بلوچستان نیورسٹی میں کرپشن کیخلاف آگاہی مارچ کیا گیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جامعہ بلوچستان اور نیب(قومی احتساب بیورو) بلوچستان کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف ایک آگاہی واک کا انعقاد جامعہ بلوچستان میں کیا گیا۔ جس کی قیادت جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان اور نیب کے ڈائریکٹر سید حمید آفاق نے کی۔ آگاہی واک میں اساتذہ و طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جس میں کرپشن کے خلاف و بدعنوانی کے خاتمہ کے حوالے سے طلبہ نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے۔

مستونگ قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، چار افرادزخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: مستونگ قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ کا ر اور مسافرکوچ میں سورو کے مقام پر ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق 4افراد زخمی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سورو کے ایریا میں حب سے کوئٹہ آنے والی کار سے ٹکر گئی۔