قلات منگچر سمیت گردونواح میں گیس کی بندش عذاب بن چکاہے، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

منگچر: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی صدر محمدعارف قلندرانی،سنیئر نائب صدر کامریڈ مختیار نیچاری،جونیئر نائب صدر مقبول گل محمدشہی،جنرل سیکرٹری حفیظ صاد مینگل ودیگر کابینہ اراکین نے کہا ہے کہ قلات منگچر گرانی سمیت گردنواح میں گیس کی بندش اور پریشر کی کمی عذاب بن چکی ہے گیس حکام کی ناروا رویے کی وجہ سے عوام کواحتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے۔

گوادرسرمایہ کاری کیلئے سب سے موذوں جگہ ہے، فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ، گوادر فری ٹریڈ زون اتھارٹی اور جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے اشتراک سے سعودی سرمایہ کاروں کو بلوچستان کی طرف راغب کرنے اور سر مایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کیلئے ویب نار کا انعقاد کیا گیا۔

مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں مضبوط اور مستحکم ہے،جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں مضبوط اور مستحکم ہے تمام ضلعی عہدیداران اور کارکن پارٹی کے پیغام کو صوبے کے طول و عرض میں پھیلانے کے لئے بھر جدوجہد جاری رکھیں، کچھ لوگ7نومبر کے بعد اب دوبار ہ مستعفی ہونے کے کا اعلان کر رہے ہیں لیکن عوام انہیں توجہ نہیں دے رہی نظریاتی کارکن آج بھی پارٹی کیساتھ ہیں۔

سناڑی اورزگر مینگل تنازعے کے ثالثین، کا جرگہ سراوان ہاؤس میں منعقد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سناڑی اور زگر مینگل قبائل میں خونی تنازعہ کے تصفیہ کیلئے سراوان ہاس کوئٹہ میں ثالثین کا جرگہ منعقدہ ہوا جرگہ میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا،آئندہ جرگہ 23 نو مبر کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سراوان ہاس کوئٹہ میں سناڑی اور زگر مینگل قبائل کے درمیان جاری خونی تنازعہ کے تصفیہ۔

وفاقی حکومت اخلاق باختگی کا شکار ہے،امان کنرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اخلاق باختگی کا شکار ہے، اپاہج حکمرانوں کی ضیافتوں میں بھی مندوبین کی حاضری چابْک برداروں کے ذمہ لگا دی گئی ہے، یہ بات انہوں نے یہاں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت کی اخلاق باختگی بلوچستان حکومت کی تشکیل سے لیکر سینیٹ و گلگت و بلتستان کے انتخابات تک روئیے میں ظاہر ہوگئی ہے۔

قلات اور سریاب میں گیس پریشر کی کمی دور کی جائے،نصیر شاہوانی ایاز مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات/کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی اور قلات سے انجمن نوجوان اتحاد قلات کے صدر سردار زادہ ایاز احمد مینگل کی قیادت میں وفد نے کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان کے جی ایم سے ملاقات کی،ملاقات میں کوئٹہ سریاب و قلات میں گیس بحران پر جی ایم کو تفصیلی آگاہ کیا گیا اس موقع پر سردار زادہ ایاز مینگل نے GM کو قلات کے دورے کی دعوت دی کہ وہ خود قلات کا دورہ کرے۔

کمسن بچوں کیساتھ زیادتی کیس میں گرفتار ملزم7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلیدہ میں کمسن بچوں سے زیادتی کامعاملہ،جوڈیشل مجسٹریٹ تربت جناب وسیم احمد رئیس نے گرفتارملزم کو7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ گزشتہ روز تربت کے علاقہ بلیدہ بٹ کورے پشت میں 4درندہ صفت ملزمان کی جانب سے 2کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیس میں گرفتار ملزم صغیر کو بلیدہ پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ تربت جناب وسیم احمد رئیس کی عدالت میں پیش کیا۔

صوبائی حکومت گیس پریشر کمی دور کرنے کیلئے وفاق سے رابطے می ہے،ترجمان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے وفاقی حکومت سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر سرد علاقوں میں گیس پریشر کی کمی دور کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔صوبائی حکومت گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے انہوں نیکہا کہ زیارت صوبے کا ایک خوبصورت اور دلکش سیاحتی مقام ہے۔

ایک مسافر کو اچھا محسوس نہ ہونے پر مسلم خاتون کو جہاز سے اتاردیا گیا

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

امریکا میں ایک مسلمان خاتون کو صرف اس بناء پر جہاز سے زبردستی اتار کر گرفتار کرلیا گیا کیونکہ ایک دوسرے مسافر نے شکایت کی تھی کہ وہ اس خاتون کی موجودگی میں بہتر محسوس نہیں کررہا ۔