سپیکر بلوچستان سے اب اختلافات نہیں، سینٹ الیکش میں پی ٹی آئی کو ہماری ضرورت ہوگی، جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کو ہماری ضرورت ہوگی،بلوچستان میں پہلا کینسر ہسپتال بنانے جارہے ہیں،سپیکر بلوچستان کے ساتھ اب اختلافات نہیں ہیں،کورونا کے خلاف صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن ممکن نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے لاہور کو حسین وجمیل بنا دیا ہے۔

کوہلو گیس دھماکہ، حکومت کی کوتاہی سے اموات زیادہ ہوئیں، ڈاکٹر مالک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ غفلت لاپروائی اور بروقت اقدامات نہ کرنے سے کوہلو سلنڈر واقعہ کے کئی معصوم زخمی بچے زندگی کے بازی ہارگئے ہیں اور بہت سے بچوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے حکومت نے بچوں کے علاج معالجے اور امداد کرنے میں بھی کوتائی کا مرتکب ہوئی ہے جو قابل افسوس ہے۔

طلبا سیاست ماحول اور سیاسی نظام کا پیداوار ہوتا ہے،بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طلبا سیاست ماحول اور سیاسی نظام کا پیداوار ہوتا ہے طلبا سیاست کا مقصد بھی معاشرے کے بیج یعنی طلبہ کو مناسب توانائی فراہم کر کے انہیں معاشرے کا اثاثہ بنانا ہے، ایک نظریہ اور سیاسی خیالات رکھنے والا طالب علم سماج کو بہتر سمجھتا ہے۔

بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کورونا صورتحال کو دیکھ کر کیا جائیگا،سردار یار محمد رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کورونا کی صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا، کیچ کے برطرف اساتذہ اور سی ٹی ایس پی اساتذہ کے مطالبات کے سلسلے میں کام جاری ہے جلد پیشرفت متوقع ہے، صوبے میں تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ملک پر مسخروں کی حکومت ہے جو ڈھٹائی کیساتھ جھوٹ بولتے ہیں، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ/آزاد کشمیر: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا یے کہ قیام پاکستان کی جہدوجہد میں ہمارے علماء اور صلحاء کی کا اہم کردار رہا ہے،مولانا عبدالحی رحمہ اللہ بھی ان ہی علماء میں سے تھے،آج ریاست مدینہ کی بات کرنے والے بتائیں کیا مدینے کی ریاست ایسی ہوتی تھی؟ کشمیر کو ٹرمپ کی ثالثی میں بیچنے والے اب اپنی خفت مٹانے کیلئے بیان بازی سے کام لے رہے ہیں۔

تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے 5اساتذہ کی حالت غیر ہوگئی، ہسپتال منتقل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنمنٹ ٹیچرز ایسو سی ایشن بلوچستان کے صدر حبیب الرحمان مرادانزئی،مرکزی چیف آرگنائزر یونس کاکڑ نے کیچ کے برطرف 114اساتذہ کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد وخواتین اساتذہ گزشتہ 23روز سے ہڑتال اور 3دن سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔

مشاورت سے فیصلہ کرونگا، زرداری سمیت کئی رہنماء رابطے میں ہیں، نواب ثناء زہری

Posted by & filed under اہم خبریں.

خضدار: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری سمیت کئی رہنماؤں نے ان سے رابطہ کیا ہے،اس سلسلے میں سیاسی دوستوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے، بلوچستان کئی موجودہ اور سابق ایم پی ایز و ایم این ایز اور سیاسی و قبائلی رہنماء میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔

صوبائی کابینہ کا اجلاس، بلوچستان پاور ڈویلپمنٹ بورڈ ایکٹ کے ڈرافٹ کی منظوری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقدہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اخبار فروشوں کی فلاح وبہبود اور ان کو مالی معاونت کی فراہمی کے لئے ریوائزڈ پالیسی 2020ء آف ہاکرز ویلفیئرز فنڈز کی منظوری دے دی گئی، کابینہ نے بلوچستان میں توانائی کی پالیسی، پروگرام اور پروجیکٹس کے بہتر نفاذ اور توانائی کے دستیاب پیداواری ذرائع کو باہم مربوط کرنے۔

بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی،مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی، پی ڈی ایم نے اپنا میثاق پیش کردیا ہے، پی ڈی ایم کا نہ صرف پشاور کا جلسہ ہوگا بلکہ لاہور جلسے کے بعد قائدین آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کریں گے، اٹھارویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پا کستان پیپلز پا رٹی جمہوریت کی علمبردار جماعت ہے،علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے پا کستان پیپلز پا رٹی جمہوریت کی علمبردار جماعت ہے، ملک میں آئین اور جمہوریت کے لئے پی پی کے قائدین و کارکنوں کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں، 73کا آئین اور ملک میں جمہوری نظام پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی مرہون منت ہیں۔