جعلی ڈگری پر بھرتی کرنیوالے (ر) افسران کیخلاف کارروائی نہیں ہوسکتی، ایوی ایشن ڈویژن

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: سول ایوی ایشن ڈویژن نے ایوان بالا (سینیٹ) کو آگاہ کیا ہے کہ جعلی ڈگری پہ ملازمین کو بھرتی کرنے والے ریٹائرڈ افسران کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی ہے۔ یہ بات سول ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے سینیٹ کے وقفہ سوالات میں تحریری جواب کے ذریعے بتائی گئی ہے۔

مری میں انتظامیہ تیار نہیں تھی تو وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، شہباز شریف

Posted by & filed under پاکستان.

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مری سانحے پر وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹ پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ تیار نہیں تھی تو آپ کس مرض کی دوا ہیں، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔

عمران خان، کیوں اتنے سال رپورٹ ریلیز نہ کرنے کی منتیں کرتے رہے؟ مریم نواز

Posted by & filed under پاکستان.

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ اچھا؟ تو 7 سال سے بذریعہ دھونس، طاقت کیس چلنےکیوں نہیں دیا؟ کیوں اتنے سال رپورٹ ریلیز نہ کرنے کی منتیں کرتے رہے؟

منی بجٹ کے ذریعے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کنٹرول کریگا، فضل الرحمان

Posted by & filed under پاکستان.

پشاور: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ نا اہل حکومت سے ہر پاکستانی پریشان و تنگ ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ نے واضح طور پر کہا کہ ہمارا مطالبہ عام انتخابات کے انعقاد کا ہے۔\

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس، ملک کو درپیش خطرات کا مؤثر جواب دینے کا عزم

Posted by & filed under پاکستان.

راولپنڈی: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی۔

اوور سیز پاکستانیوں کے لیے ’سوہنی دھرتی ریمی ٹینس پروگرام‘ کی منظوری

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سوہنی دھرتی ریمی ٹینس پروگرام کی منظوری دے دی جس کے تحت قانونی اور بینکنگ ذرائع سے ترسیلات زر ارسال کرنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کی ترسیلات پر مراعات اور ترغیبات دی جائیں گی۔