بلوچستان، کورونا تدارک کیلئے 6ارب جاری ہوئے مگر صرف 52کروڑ خرچ ہوئے، رقم کہاں گئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ صحت نے کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے سامان کی خریداری پر ساڑے 52 کروڑ روپے خرچ کرڈالے جبکہ حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پی ڈی ایم اے کو بھی چھ ارب روپے جاری کئے تھے۔محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ پی پی ای کٹس خریدیں جس پر سولہ کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔

موجودہ حکومت تعلیمی اداروں کیخلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہے، بی ایس اوپجار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار وحدت بلوچستان کے جنرل سیکریٹری عابد عمر بلوچ اور جونیئر جوائنٹ سیکریٹری نجیب بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اب تعلیمی اداروں کے خلاف سازشیں شروع کی ہیں تا کہ بلوچ طلباء معیاری تعلیم سے دور رہیں۔

قلات، کیسکو نے متعددغیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: قلات میں شدید سردی میں کیسکونے متعدد گھروں بازار دکانوں کے غیر قانونی کنیکشن کاٹ دیئے گئے 4 ٹرانسفامرز کی بجلی منقطع چوری کرنے والے متعدد لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ایس ای نثار میمن ایکسیئن عبدالقیوم بنگلزئی کے ہدا یت پر ٹاسک فورس تشکیل ایس ڈی او واپڈا محمد عیسی بنگلزئی کے زیر نگرانی کلی یالو۔کلی پندرانی۔کلی سمندر کلی خاردان کلی کوئنگ بازار میں گھر گھر جاکر متعدد غیر قانونی کنیکشنز کنڈی اور بلز جمع نہ کرنے والے سینکڑوں کنیکشنز منقطع کردیئے۔

پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اپنے اراکین اسمبلی کو استعفیٰ دلوائیں،حافظ حسین احمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنمااور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل گیارہ جماعتیں، سینٹ، قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے استعفے لیکر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حوالے کردیں تاکہ وقت آنے پر ان کا موثر استعمال کیا جاسکے تاکہ پی ڈی ایم کے معاہدوں میں شامل استعفوں کا جو آپشن ہے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

جماعت اسلامی ملک کے عوام کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، مولاناعبدالحق ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کے عوام کی تقدیر بدلنے،اسلامی نظام نافذ وچلانے کی صلاحیت رکھتی ہے جو پارٹی خود بدعنوانی سے پاک اور جمہوری ہو وہ ملک سے بدعنوانی ختم اور جمہوریت نافذ کرسکتی ہے۔مدینہ کی اسلامی ریاست کے دعوے کرنے والے اب چین کے نظام نافذ کرنے پر آگیے پاکستان میں چائنا،برطانیہ یا امریکہ کا نہیں صرف اسلامی نظام چلیگا پی ٹی آئی ودیگربدعنوانی پارٹیوں کی سونامی کی وجہ سے مہنگائی۔

بلوچستان لیبرفیڈریشن کے زیراہتمام کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں درجنوں موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کے علاوہ سینکڑوں ملازمین کی شرکت۔ احتجاجی ریلی بلوچستان اسمبلی اور مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ڈی جی لیبر رجسٹرار ٹریڈ یونین بلوچستان کے دفتر سمنگلی روڈ پہنچی۔ تمام راستے مزدوروں اور ملازمین نے بلوچستان میں مزدور قوانین پر دیگر صوبوں کی طرح عمل نہ کرنے۔

فرانس دنیا کے پانچ فرعونوں میں ایک ہے، عبدالرحمن کھیتران

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر خوراک و بہبود آبادی سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانس کے صدر نے عالم اسلام کو للکارنے کی احمکانہ کوشش کی ہے۔فرانس میں ایک گستاخ کارٹونسٹ ٹیچر کی طرف سے بار بار حضور نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کاارتکاب کیا گیا،مسلمان طلباء کی شکایت پر جب وہ بدبخت ٹیچراپنے مجرمانہ فعل سے باز نہ آیا تو ایک چیچن نوجوان طالب علم عبداللہ الزوروف نے اسے برسربازارجہنم رسید کردیا۔

گیس بحران کا مسئلہ حل کریں گے،بی اے پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان وسیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر کی کوئٹہ شہر میں گیس پریشر میں کمی اور گیس لوڈشیڈنگ کی عوامی شکایات کے حل کے لیے سوئی سدرن گیس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات۔عوامی شکایات کے جلد سدباب پر بات چیت۔سوئی سدرن گیس کے فوکل پرسن اور ڈپٹی چیف انجینئر کاشف صدیقی نے گیس پریشر کی کمی درو کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے تعاون سے اٹھائے گئے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے کمیشن کی سماعت چوتھے روز بھی جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم وفاقی حکومت کے کمیشن کی کوئٹہ میں چوتھے روز کی سماعت مکمل جمعرات کو بارہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے سماعت کے دوران ایک لاپتہ شخص کا کیس لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے کی بنا پر خارج کردیا گیا،محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن نے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں چوتھے روز بھی لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس فضل الرحمن کررہے ہیں۔

بلوچستان کے مثبت اور ترقی پسندانہ تاثر کو اْجاگرکیاجائے، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں سوشل میڈیا اپنی اہمیت و افادیت کی بنیاد پر روزمرہ زندگی کا لازمی جز بن چکا ہے. سوشل میڈیا نہ صرف انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ ہے بلکہ علم ومعلومات تک رسائی کا وسیلہ بھی ہے. گورنر یاسین زئی نے تمام میڈیا پرسنز بالخصوص سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس پر زور دیا کہ بلوچستان کے مثبت اور ترقی پسندانہ تاثر کو زیادہ سے زیادہ اْجاگر کریں۔