خضدار،تندور مالکان نے روٹی کا وزن کم کر دیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: تندور مالکان کا 160 گرام روٹی 20 میں فروخت- خضدار انتظامیہ سے کئے گئے معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے تندور مالکان نے 180 گرام سے کم کرکے 160گرام کردیئے ذرائع کے مطابق تندور ایسوسی ایشن کے بجائے غیر متعلقہ شخص سے انتظامیہ نے مذکرات کی تھی جن کا تندور ایسوسی ایشن سے دور کا بھی واسطہ نہیں تاہم وہ تندور سے منسلک ایک مخصوص زبان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے انہوں نے خود کو انتظامیہ کے سامنے تندور رہنما ظاہر کیاتھا۔

گرفتار کسانوں کو رہا کیا جائے،علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری سیداقبال شاہ، سیکرٹری اطلا عات سردار سربلند خان جوگیزئی، نائب صدر شیخ بلال مندوخیل، ڈپٹی جنرل سیکریٹری شریف خلجی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سردار ثناء اللہ ابابکی،حاجی خان محمد بڑیچ، انور بنگلزئی،ملک زیشان حسین نے لا ہو ر میں پرامن احتجاج کرنے والے کسانوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا۔

کچھ لوگ قبائلی نظام کیخلاف سازش کررہے ہیں،رئیس رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نوابزادہ میر رئیس خان رئیسانی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنی مرضی کا نظام لانے کیلئے قبائلی نظام کیخلاف سازش کررہے ہیں،صوبے کی روایات عوام کے حقوق‘ سرزمین کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزسراوان ہاؤس کوئٹہ میں غلط انجیکشن لگنے سے بچے کے جاں بحق ہونے کے معاملہ پر پیدا ہونے والے تنازعہ کے تصفیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مریضوں کے علاج و معالجے میں کوتاہی برداشت نہیں،ڈاکٹر نوراللہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرنوراللہ موسیٰ خیل نے منگل کے روزہسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کامعائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اورانہیں درپیش مسائل ومشکلات دریافت کی۔گزشتہ روز ایم ایس فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔

گستاخانہ خاکے کسی صورت قبول نہیں،جمال شاہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شا ہ کاکڑ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی حضرت محمد ﷺ نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری دنیا کے لئے ایک محترم شخصیت ہیں فرانس کے صدر کی سرپرستی میں توہین آمیز خاکو ں کی اشاعت نا قابل برداشت عمل ہے، یہ بات انہوں نے یہا ں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی۔

اسٹیبلشمنٹ پس پردہ رہ کر حکمرا نی کر رہا ہے،علی احمد کرد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پچھلے 72سالوں سے اسٹیلبشمنٹ نے جس طرح کھلم کھلا مارشلائی حکومتوں اور اب کافی عرصے سے پس پردہ رہ کر جس طرح حکمرانی کررہے ہیں اس کا بھیانک نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے،آج عوام تو موجود ہیں مگر ان کی روح زخمی ہے آئین قانون اور عدالتیں موجود ہیں۔

ضلع لسبیلہ میں بجلی کی کمی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، فضیل اصغر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر سے کراچی الیکٹرک (K-electic) کے اعلیٰ سطحی وفد نے ہمایوں صغیر کی قیادت میں لسبیلہ میں بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کے حوالے سے اہم ملاقات کی، اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور دنیش کمار اور سابق صوبائی وزیر پرنس احمد علی نے خصوصی طور پر شرکت کی، اجلاس میں سیکرٹری توانائی عبدالصبور کاکڑ بھی موجود تھے۔

حکومت اضلاع میں یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے، طارق مگسی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مسلم باغ: صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تمام اضلاع میں یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ ڈیموں کی بروقت تعمیر سے جہاں صوبے میں زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ زراعت اور کھیتی باڑی کے شعبوں کو فروغ ملنے سے صوبے میں روزگا ر کے نئے مواقع پیدا ہونے اور خود کفایت میں مدد ملیگی۔

سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں استفادہ کیا جائے، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان نہ صرف اپنے محل وقوع کے اعتبار سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے بلکہ یہاں کے باشندے بھی نہایت ملنسار اور باصلاحیت ہیں۔

کوئٹہ کا جلسہ تاریخی رہا، حکمران بوکھلا گئے ہیں ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں،اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ پارٹی فیصلوں سے بغاوت کرنے والا حقیقی کارکن نہیں ہوتاہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں،حکومت خود بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکی ہے ہم پر ماضی میں بھی الزامات لگتے رہے ہیں،اگرکوئی اپنی پارٹی چھوڑتاہے تو الزام ہمیں دیاجاتاہے۔پاکستان جمہوری تحریک کے جلسے کے مثبت نتائج پورے ملک تک پھیل چکے ہیں۔