بلوچستان میں روزانہ لاشیں گرتی اور اٹھتی ہیں،ثناء بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں روزانہ لاشیں گرتی اور اٹھتی ہیں بلوچستان میں منصوبہ بندی کا فقدان، اسلام آباد کی عدم توجہی کے باعث سڑکوں و اسپتالوں میں انسان جانوروں کی طرح زندگی و موت سے جنگ لڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اگر ان مسائل کے حل کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔

بلوچستان حکومت کورونا تدارک کیلئے اقدامات کو مزید موثر بنائیگی، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی، اجلاس میں ملک بھر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور اس حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، صوبے میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بلوچستان میں وائرس سے متعلق لوگوں کے رویوں میں پچھلے چھ ماہ کے دوران تبدیلی آئی ہے۔

ملک میں انتخابات نہیں اہم بات قومی جمہوریت ہے، نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ انتخابات اقتدار تک رسائی کا طریقہ ہے، اگر انتخابات مسائل کا حل ہوتے تو 73 سالوں بلوچ پشتون سندھی اور دوسرے اقوام قومی حقوق کا مطالبہ نہیں کرتے، بڑی جماعتوں کو اس پر غور کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات مسائل کا حل ہوتے تو 73 سالوں کے ٹوٹے بوٹے حالات اس طرح نہ ہوتے اور ہم بلوچ پشتون سندھی۔

پی ڈی ایم جلسہ میں دہشتگرد واقعہ ہوا تو مقدمہ عمران خان کیخلاف درج کرائیں گے، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے متنبہ کیا ہے کہ اگر پی ڈی ایم کے جلسے میں کوئی دہشتگردانہ واقعہ ہوا تو اس کی ایف آئی آر وزیر اعظم عمران خان، وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف درج کیاجائے گاسلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان عوام کااعتماد کھو چکے ہیں،سلیکٹرز کو چاہیے کہ وہ ان کی حمایت کرناچھوڑ دیں۔

کوئٹہ، سردی کی شدت میں اضافہ گیس مکمل غائب، شہری پریشان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ و گردنواں میں سردی کی شدت میں اضافہ،گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہنے کا امکان ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا نوٹیفکیشن مسترد، روٹی 30روپے فروخت کی جانے لگی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں نان بائیوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کو ہوا میں اڑا دیا، فی روٹی 20کی بجائے 30روپے میں فروخت کرنے لگے، ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کرکے عوام کو تندور مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 250گرام روٹی 20روپے میں فروخت کرنے کا نیا نرخنامہ جاری ہونے کے بعد نان بائیان ایسوسی ایشن کی جانب سے 12 دن سے جاری ہڑتال ختم کرکے تندور کھول دئیے گئے۔

بلوچستان کے قیام امن میں لیویز کا کردار اہم ہے، جنرل محمد وسیم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے کہا ہے کہ لیویز فورس نے بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں قیام امن کیلئے جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنا کردارادا کیا ہے پاک فوج کی جانب سے ابتک 3302لیویز اہلکاروں کی استعداد بڑھانے کیلئے تربیت دی گئی ہے جبکہ 1030اہلکاروں کی تربیت جاری ہے180اہلکار کمانڈوٹریننگ کورس کر رہے ہیں۔

شاہینہ شاہین قتل کیس میں نامزد ملزم گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: تربت میں دو ماہ قبل قتل کی گئی مصورہ اور صحافی شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کے کیس میں پیش رفت مقدمہ میں نامزد ایک ملزم صمید سعید کوگرفتار کرلیا گیاپولیس کے مطابق مرکزی ملزم محراب گچکی کی جلد گرفتاری متوقع ہے۔ایس پی کیچ نجیب پندرانی کے مطابق شاہینہ بلوچ کی والدہ کی مدعیت میں شاہینہ بلوچ کے شوہر محراب گچکی اور ان کے دوست صمیدسعید کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا۔

سرکاری محکموں کے سربراہوں کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے، اختر حسین لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ بعض سرکاری محکموں کے سربراہوں کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔ یوں لگتا ہے کہ وہ جان بوجھ کر پبلک اکاونٹس کمیٹی کو نظر انداز کرنے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ کمیٹی اس بارے میں سخت اقدامات کے طور پر حکومت کو مراسلہ جاری کرے گی کہ کمیٹی کے اجلاس میں تفصیلات نہ دینے یا اس میں حصہ لینے سے گریز کرنے پر ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

سی پیک منصوبہ دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہا، عبدالرحمان کھیتران

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر خوراک و بہبود آبادی سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ سی پیک کی تکمیل سے ملک اقتصادی اور معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم ہو گا۔اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی خوشحالی وابسطہ ہے۔یہ پاکستان اور خاص کر بلوچستان کے عوام کی امنگوں اور خوشیوں کا پر امید منصوبہ ہے۔جبکہ سی پیک کے تحت تمام علاقے میں روزگار،اجرت اور تنخواہوں کے وسائل پیدا ہوں گے۔