یونیورسٹی ایکٹ میں موجود آئینی سقم دور کر دیا گیا ہے،تحریک بحالی بی ایم سی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: آئینی ترمیم کے بعد میڈیکل یونیورسٹی حقیقی معنوں میں قائم ہوگئی ہے اس سے پہلے خیبر پختون خواہ اور پنجاب میں بھی اسی طرح کے ترامیم عمل میں لائی گئی۔ بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے ایکٹ میں موجود آئینی سقم دور کر دیا گیا ہے۔ گورنر بلوچستان کی جانب سے میڈیکل یونیورسٹی کے لیے اراضی اور کیمپس کے قیام کے احکامات خوش آئند ہیں۔

پانچویں انسداد منشیات کانفرنس کوئٹہ میں 19اور 20نومبر کو ہوگی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سول سوسائٹی نیٹ ورک برائے انسداد منشیات پاکستان کے رہنماء کمانڈر فضل نورزئی نے کہا ہے کہ پانچویں انسداد منشیات کانفرنس کوئٹہ میں 19اور 20نومبر کو ہوگی جس میں ملک بھر سے مندوبین شامل ہونگے، بلوچستان میں کم و بیش 1لاکھ 80ہزار افراد منشیات کے عادی ہیں جنکا جبکہ اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے اداروں میں صرف 1ہزار افراد کے علاج کی گنجائش موجود ہے۔

نیب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے،مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیر ایم این اے مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ملک میں انتقام کی نئی روایت قائم کر دی ہے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف نیب کو استعمال کر کے عدل و انصاف کا خون کیا جارہا ہے آج تک حکومت اور نیب نے جن سیاسی قائدین کو حراست میں رکھا ہے ان سے ایک پیسہ وصولی نہیں ہواجس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ سارا گیم ان قائدین کو راستے سے ہٹا کر اپنی غیر آئینی اور سلیکٹڈ حکومت کو بزور طاقت قائم رکھنا ہے۔

حافظ حسین احمد کاپی ڈی ایم جماعتوں پر شدید تنقید

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ ماضی کی حکومتوں کے ادوار میں بلوچستان کے سلگتے مسائل میں اضافہ ہوا ہے اپوزیشن جماعتوں نے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں جو باتیں کی کاش اپنے دور اقتدار میں بھی بات کی ہوتی،بلوچستان ماضی میں بھی اپوزیشن کا صوبہ تھا اور آج بھی ہے اب بلوچستان میں غیر حقیقی نمائندوں کی گاڑی مزید نہیں چل سکتی۔

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کر رہا ہے،فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے کئی ملکی و غیر ملکی کمپنیاں رابطے کر رہی ہیں اور صوبے کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں جو ایک خوش آئند عمل ہے، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اس سلسلے میں سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کو تما م سہولیات اور معلومات فراہم کر رہا ہے۔

صوبے میں جدید تحقیقات پر مبنی علم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ صوبے کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں جدیدتحقیق پر مبنی علم ودانش کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے. انہوں نیکہا کہ جدید تحقیق نہ صرف اعلیٰ تعلیمی اداروں کا بنیادی فریضہ ہے بلکہ معیاری تحقیق سے پورے نظام تعلیم اور نصاب تعلیم کی بنیادیں مستحکم ہوسکتی ہیں۔

حکومت گلگت بلتستان میں دھاندلی کرنا چاہتی ہے،علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اورسیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کے انتخابات میں مکمل طور پر حصہ لیتے ہوئے دھاندلی کرنا چاہتی ہے اس بار کسی کو بھی عوامی مینڈیٹ پر شب خون نہیں مارنے دیں گے حکومت اگر باز نہ آئی تو ہرفورم پراحتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

فیڈریشن میں قومی اور پارلیمانی جمہوریت کیلئے نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے، نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ فیڈریشن میں قومی و پارلیمانی جمہوریت کیلئے نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر داخلہ کو دہشت گردی کے واقعہ کا علم ہو جاتا ہے، اب ریاست کا فرض بنتا ہے کہ پی ڈی ایم کے قائدین کے حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا کہ پاکستان میں وفاق کی سیاست کا حال ہم سب دیکھ رہے ہیں۔

باہر بیٹھے ناراض بلوچ لیڈروں سے حکومت رابطے میں ہے، ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ قلات میں بچے کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور قتل کسی المیہ سے کم نہیں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، دہشت گردی پورے ملک کا مسئلہ ہے تاہم موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سیٹیلرز اور ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نمایاں کمی آچکی ہے، پی ڈی ایم کے رہنماء غلط بیانی کرکے پروپیگنڈے کرنے میں مصروف عمل ہے۔

آئین کی پامالی برداشت نہیں، حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع،مولوی سرور موسیٰ خیل،حاجی غوث اللہ، مولوی فیض محمد، مولوی امیر زمان، ضلعی امیر ژوب مولوی سرور، حاجی احسن خان شیرانی، رکن صوبائی اسمبلی حاجی نواز کاکڑ دین محمد سیگئی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام موجودہ حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، ملک میں آئین و قانون کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔