بلوچستان ریزیڈنشیلز کالجز کے ملازمیں کے الاونس بحال کئے جائے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بی آر سی الاونس بحال نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ریزیڈنشیلز کالجز صوبے بھر میں اپنی کارگردگی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں. بھرپور کارگردگی کی بدولت انہیں ایک اسپیشل الاونس (بی آر سی الاونس)دیا گیا جس کے تحت ملازمین کو انکے بنیادی تنخواہ کے موجودہ 85 فیصد کے برابر ملتا رہا اور اسی کے ساتھ کچھ اضافی زمہ داریاں ان کے سپرد کی گئی۔

21ویں صدی میں فالج وبائی مرض کی شکل اختیار کرچکا ہے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: 21ویں صدی میں فالج وبائی مرض کی شکل اختیار کرچکا ہے، اس وقت دنیا میں فالج دوسری جان لیوا بیماری بن چکی ہے، ہر پانچواں مرد اور عورت اپنی زندگی کے کسی حصے میں فالج سے متاثرہوجارہا ہے، ہر سال 16ملین افراد اس مرض کے شکار ہوتے ہیں جن میں سے 6ملین موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں، اس مرض کی وجوہات سے متعلق عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان و پی ڈی ایم اے میرضیااللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی جدو جہد آزادی میں ان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،کشمیر کو پاکستان کا شہ رگ سمجھتے ہوئے کشمیریوں پر جاری مظالم کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے اور کشمیر اور کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

پی ڈی ایم کے کامیاب جلسے حکمرانوں کیخلاف ریفرنڈم ہیں، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کو تنہا کرنے والی قوتوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے 25 اکتوبر کے جلسہ عام میں جمعیت کوئٹہ کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی جس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں امیر کرتا ہوں آئندہ بھی قابل قدر خدمات انجام دے گی اور اپنی اساس اور بنیاد پر کاربند رہے گی۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس،پی ڈی ایم کیخلاف مذمتی قرار داد منظور اپوزیشن کا احتجاج گستاخانہ خاکوں کیخلاف متفقہ قرار داد منظور کرلیا گیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا۔بلو چستان اسمبلی اجلاس میں مسودات اور قرارداد پر اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبا دلہ کے با عث ایوان مچھلی با زار بن گیا۔پا کستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے خلاف پیش کی گئی قرار داد کی عوامی نیشنل پا رٹی نے مخالفت کی۔بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کا(ترمیمی) مسودہ قانون مصدرہ 2020مسودہ قانون نمبر9مصدرہ 2020ء کی پشتونخوا میپ اور عوامی نیشنل پارٹی نے مخا لفت کی اور احتجا جا با ئیکاٹ کیا۔

قدوس بزنجو غیر جانبدار نہیں رہے، مستعفی ہو جائیں، بلوچستان اپوزیشن

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو غیر جانبدار رہنے میں ناکام رہے ہیں جس طرح ایوان میں یک طرفہ کاروائی چلا کرکے ایوان کے تقدس پامال کیا گیا اسکی مثال نہیں ملتی لہذااسپیکر اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائیں بصورت دیگر اپوزیشن ہر اجلاس میں انکے خلاف احتجاج کریگی۔

بلوچستان حکومت قانون سازی اور گڈ گورننس کیلئے کوشش جاری رکھے گی، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان اسمبلی سے 5بلوں کے منظور ہونے پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت قانون سازی کے عمل کو جاری رکھے گی گڈ گورننس کے قیام کے لئے بہتر قانون سازی کا عمل ناگزیر ہے۔

حالات جیسے بھی ہوں فتح حق کی ہوگی،فضل الرحمن

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ و قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام میں لوگوں کی جوق در جوق شمولیت اس بات کی غماز ہے کہ حالات چاہے جیسے ہی کیوں نہ ہوں فتح ہمیشہ حق و صداقت کی ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے سابق صدر،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کوآرڈینیٹر برائے بلوچستان ممتاز تاجر وسیاسی شخصیت جمعہ خان بادیزئی کی جمعیت علما اسلام (ف)میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

بلوچستان اسمبلی میں پی ڈی ایم کے خلاف حکومتی قرارداد،اے این پی نے مخالفت کر دی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پی ڈی ایم کے جلسہ میں اداروں بارے تقریروں کے خلاف حکومتی قرار داد عوامی نیشنل پارٹی نے مخالفت کر دی پیر کے روز بلوچستان سمبلی کے اجلاس میں حکومتی اراکین کی جانب سے پی ڈی ایم کے جلسوں میں اداروں کے خلاف تقریروں پر مشترکہ مذمتی قرار داد صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی کی جانب سے پیش کی گئی تاہم عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے قرار داد کی مخالفت کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور کہا کہ گزشتہ روز جلسے میں مقررین کو شاید غور سے نہیں سنا گیا یہ وہی لوگ تھے جنہوں نے گوجرانوالہ اور کراچی میں تقریریں کیں اوران پر بغاوت کے مقدمات بنائے گئے۔

گوادر کے لوگ مشکلات میں ہیں،اسلم بھوتانی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

اسلام آ باد: قومی اسمبلی میں حکومتی اتحادی رکن اسلم بھوتانی نے کہاہے کہ گوادر کے لوگ مشکلات میں ہیں، لوگوں سے صدیوں پرانا روزگارچھیننا جا رہا ہے، این ایل سی زمین ایکوائر کر رہا ہے، عوام کو ڈر ہے کہ ان کو بے دخل کیا جائے گا، این ایل سی کو روکا جائے،حکومت نے جزائر پر قانون سازی کرتے ہوئے مجھ سمیت مقامی حلقوں کے منتخب ارکان سے نہیں پوچھا، ہم لوگوں کے حقوق کا سودا کرنے نہیں آئے۔