کربلا چہلم، مختلف شہروں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع کے تھانوں کی حدود میں شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے آج موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت بلوچستان نے آج شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے کوئٹہ شہر کے قائد آباد۔

آئی لینڈ اتھارٹی کا قیام صوبائی خودمختاری پر قدغن ہے، بلوچ عوامی موومنٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب: بلوچ عوامی موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رئیس نواز علی برفت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئی لینڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لانا صوبائی خود مختاری پر قدغن ہے جو کسی صورت قبول نہیں، بلوچستان اور سندھ کے جزائر کو وفاقی تحویل میں لینے کا فیصلہ ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے۔ وہ گزشتہ روز BAMکے سینئر رہنماؤں واجہ اکرام اللہ بلوچ ایڈووکیٹ، دلشادعلی شیخ، کامریڈ امام بخش بروہی، جان محمد لاسی ودیگر پر مشتمل وفد سے گفتگو کے دوران کررہے تھے۔

ملک کی عوام پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ کھڑی ہے،جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ مخلص اور کھڑے رہنے والے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں جنکی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا، حکومتی انتقامی کاروائی، مقدمات اور مشکلات ہمیں کسی بھی صورت اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے ملک میں حقیقی جمہوریت قائم کر کے رہیں گے 25اکتوبر کے جلسہ کامیاب اور تاریخی ہوگا۔

بی ایم سی کے قانون پر عوامی ردعمل کو نہیں دہرانا چاہتے،یونس عزیززہری

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ زراعت و کوآپریٹو سوسائٹی، لائیو اسٹاک، ڈیری ڈیویلپمنٹ، ماہی گیری و خواراک کا اجلاس جمعرات کے روز رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین کمیٹی یونس عزیز زہری کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک نصیر احمد شاہوانی، نصراللہ خان زیرے، اصغر خان ترین اور شکیلہ نوید دہوار کے علاوہ۔

این آر ٹی سی کاٹیکنالوجی کے میدان میں اہم کردار ہے،فرمان زرکون

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

ہری پور/کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے آئی جی جیل خانہ جات ملک محمد یوسف اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری بلوچستان مجیب الرحمن کے ہمراہ گزشتہ روزہری پور میں نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کام کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور این آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈئیر توفیق احمدسے ملاقات کی۔

ملک کے تمام ادارے جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،بی اے پی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی نے مسلم لیگ(ن) پیپلز پارٹی اور ان کی اتحادی اپوزیشن جماعتوں کے بیانیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تمام ادارے جمہوریت اور جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اپوزیشن جماعتیں ملک میں سیاسی انارکی پھیلانا چاہتی ہیں اداروں پر تنقید کا فائدہ کس کو ہوگا اس سے سب واقف ہیں بلوچستان امن و آشتی اور پائیدار قبائلی و سماجی روایات کی سرزمین ہے۔

عدالت کا کسٹم اور ایف سی کو علیحدہ علیحدہ گاڑیوں کو چیکنگ سے روکدیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ژوب: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بنچ کے روبرو N50 کوئٹہ ژوب ڈی آئی خان روڈز ایکسیڈنٹ کے متعلق دائر آ ئینی درخواست کے سماعت کے دوران درخواست گزار عبد الواحد کاکڑایڈوکیٹ کونسل درخواست گزار دوست محمد مندوخیل ایڈووکیٹ جبکہ دوسری جانب ڈپٹی ایڈیشنل چیف سیکرٹری حافظ عبدالباسط ڈی آئی جی موٹر وے کلکٹر کسٹم نمائندہ این ایچ اے آی جی ایف سی نمائندہ پیش ہوئے۔

بلوچستان اور سندھ جزائر کو وفاق کے سپرد کرنا قابل مذمت ہے،نذیر بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہے بلوچستان اور سندھ کے جزائر کو صدارتی آرڈیننس کے زریعے وفاق کے زیر انتظام لانے کا مقصد کوسٹل صرف وسائل پر قبضہ گیریت کو دوام دینے کے لئے ہے پہلے اسی طرح کوسٹل ڈیولپمنٹ کے نام پر سائل سمندر سے منسلک زمینوں کو وفاقی کے زیر انتظام چلائی جاتی رہی یے جس سے بلوچستان بلخصوص گوادر کے لوگوں کو کچھ حاصل نہیں ہوسکا۔

جوائنٹ روڈ پر عارضی خیمے قبول نہیں،جاوید بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ء ممبرسنٹرل چیئرمین جاوید بلوچ ضلع کوئٹہ کے فنانس سیکرٹری حاجی فاروق شاہوانی‘ کامریڈ رحمت اللہ مینگل‘میراکرم بنگلزئی‘ادریس پرکانی‘ زعفران مینگل‘ خورشیدمحمدشہی نے محکمہ ریلوے جوائنٹ روڈکے متاثرین دکانداروں کی بحالی الاٹمنٹ کوکافی عرصہ گزرنے کے باوجودمکمل نہ کرنا ان کی معاشی استحصال کے مترادف ہے۔

سیاسی جمہوری جماعتوں نے پی ڈی ایم کا قیام کرکے عوام کی ترجمانی کی’ڈاکٹر شمع الحاق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکرٹری و سابق رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے ملک کی حقیقی سیاسی جمہوری جماعتوں نے پی ڈی ایم کا قیام کرکے عوام کی ترجمانی کی پی ڈی ایم پاکستان کے عوام کی آواز بن گئی ہے موجودہ مسلط شدہ حکومت میں کسی کا عزت و نفس محفوظ نہیں نیشنل پارٹی خواتین ونگ 25 اکتوبر کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرے گی۔