بلوچستان وسندھ کے جزائر کو وفاق کو دینے کا فیصلہ غیر آئینی ہے، ڈاکٹر حئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان اور سندھ کے جزائر کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے وفاق کی تحویل میں دینے کا فیصلہ غیرآئینی ہے اور سندھ و بلوچستان کی عوام کی ملکیت پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف اورعوام میں اشتعال انگیزی پیدا کرنے کی سازش ہے، گوادر بلوچستان کا ساحل اور دل ہے اس پر قبضہ کی ہرسازش ناکام بنائیں گے،سندھ کی عوام اپنے ساحلی پٹی پر کسی کی من مانی کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔

بلوچستان کی قومی شاہراہوں کو دورویہ بنایا جائے، انجمن تاجران بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا،جنرل سیکرٹری حاجی اللہ داد ترین، حاجی نصرالدین کاکڑ،حاجی اسلم ترین، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، محمد حسین ہزارہ، سید حیدرآغا اور حکیم طاہر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بلوچستان میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا ساٹھ فیصد اور بلوچستان سات فیصد ہے۔

منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو متاثر کررہا ہے، گورنر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ معاشرے میں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال انتہائی تشویش ناک ہے جو نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے مستقبل کو داو پر لگا رہا ہے۔گورنر یاسین زئی نے کہا کہ منشیات کی لعنت پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے جس میں منشیات کی طلب، اس کی رسد اور انسداد منشیات کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھرپور توجہ مرکوز کی جائے۔

25اکتوبر کا جلسہ حکمرانوں کی کرسی کا پاؤں توڑڈالے گا، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ 25اکتوبر کو ہونے والا پی ڈی ایم کے زیرِ اہتمام جلسہ عام نااہل حکمرانوں کی کرسی کے پاؤں توڑ ڈالے گا جمعیت علما اسلام کے ذمہ داران جلسہ کیلئے تیاریوں کا موثر آغاز کریں اور بھر پور عوامی قوت کے ذریعے ظالم اور ناجائز حکمرانوں کے خاتمے کیلئے یونٹ سے لے کر صوبے تک تمام سطح کی جماعتوں کے امرا ونظما اور انصار الاسلام کے رضاکار سرگرمیاں تیز کریں۔

طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف زمینداروں کا 12اکتوبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کیسامنے دھرنے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان نے 12اکتوبر کو مطالبات کے حق میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کااعلان کردیا۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین و رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی کی زیر صدارت زمیندار ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس میں ہوااجلاس میں جنرل سیکرٹری عبدالرحمن بازئی، حاجی عبدالجبار کاکڑ،محمدکاظم،سیدعبدالقہار آغا،حاجی نوراحمد بلوچ،حاجی ولی محمد رئیسانی۔

سات دہائیوں سے ہمیں اور اب حاکموں کو غدار کہا جار ہا ہے، نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ سات دہائیوں سے ہمارے حقوق غصب اور سیاسی رہنماوں کو غدار قرار دیا گیا لیکن اب حاکم حاکموں کو غدار کے القابات سے نوازرہی ہے، پاکستان میں نیا عمرانی معاہدہ کیلئے جدو جہد تیز کرنا ہوگا۔ بلوچ اور سندھ سرزمین کی تقسیم قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا کہ بلوچ اور سندھ سرزمین کی تقسیم قبول نہیں ہے۔

مشرف نے امریکہ سے عراق میں فوج بھیجنے کا وعدہ کیا تھا مگر میں نے کہا قوم سے رائے لونگا، ظفر اللہ جمالی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

لاہور: سابق وزیراعظم ظفراللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے دورہ امریکہ میں کولن پال سے وعدہ کیا تھا کہ وہ عراق میں پاکستانی فوج بھیجیں گے، میں نے کولن پاول سے کہا کہ میں اسمبلی کا سربراہ ہوں، پاکستان جا کربات کروں گا، اگر ضرورت پڑی تو قوم کی رائے لوں گا اور جو اسمبلی اور ملک کہے گا میں اس پر عمل کروں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ظفر اللہ جمالی سے پوچھا گیا کہ شیخ رشید کس ملاقات کی بات کر رہے ہیں؟۔ جس پر انہوں نے بتایا کہ جو بھی امریکہ جاتاوہ فورسیزن ہوٹل واشنگٹن میں قیام کرتا تھا۔ وائٹ ہاؤس میں بھی امریکی حکام سے ملاقات ہوئی تھی۔

کوئٹہ شہر میں پانی کے بحران پر حکومتی عدم دلچسپی افسوسناک ہے، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سٹی کے بیشتر علاقوں‘ بروری‘ سریاب‘ سبزل و ملحقہ علاقوں کو سپین کاریز اور منگی ڈیم سے پانی کی عرصہ دراز سے عدم فراہمی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 10ہزار یومیہ گیلن شہر کو پانی فراہم کی جا رہی ہے بتدریج اس میں کمی لاتے ہوئے گنج سول آبادی کو پانی سے محروم رکھا جا رہا ہے اب یومیہ 700 گیلن پانی مہیا کی جا رہی ہے۔

طلباء کو سیاسی میدان میں متحرک ہو کر حقوق حاصل کرنا ہونگے، بساک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا پانچواں مرکزی اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین ڈاکٹر نواب بلوچ منعقد ہوا جس میں سابقہ رپورٹ, تنقیدی نشست, عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال, تنظیمی امور اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے پر سیر حاصل بحث کے بعد چند اہم تنظیمی فیصلے لیے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر نواب بلوچ نے طلباء سیاست کی اہمیت پر طائرانہ نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ طلباء سیاست ہر طلباء کا آئینی حق کے ساتھ معروض کی نمایاں ضرورت ہے۔ طلباء سیاست ہی وہ واحد عمل ہے جس سے طالبعلم اپنے حقوق سے آشنا ہو کر اور عملی جدوجہد کے راستے کو بروئے کار لاتے ہوئے۔