بلوچستان اور سندھ کے جزائر کو وفاق کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ قبول نہیں، غفور حیدری

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سندھ، بلوچستان کے جزائر کو وفاق کے زِیر انتظام لانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت صوبوں اورفیڈریشن کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کررہاہے،صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بلوچستان وسندھ کی ملکیت کے جزائر کو وفاق کی ملکیت لانے سے دونوں صوبوں کی مشکلات میں اضافہ اور وفاق کے خلاف عوام میں نفرت کاباعث بنے گا۔

بلوچستان، سندھ کے جزائر وفاق کے حوالے کرنیکا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، آغا حسن

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان و سندھ کے جزائر کو آرڈیننس کے تحت وفاق کے سپرد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر آئینی اقدام ہے جسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا سازش کے تحت بلوچستان اور سندھ کے جزائر کو مرکز کی تحویل میں دینا اور جنوبی بلوچستان کی باتیں کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے،قاسم سوری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے صوبہ کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ ملکر اقدامات کررہی ہے زیارت‘ ہرنائی‘ سنجاوی اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی اسکیمات کے لئے وفاقی حکومت سے بات کریں گے صوبہ کی ترقی کے لئے حکومت کے اقدامات سے اپوزیشن خائف ہے۔

حکومت اور اداروں سے ہماری کوئی جنگ نہیں ہے،حافظ حمد اللہ

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ+ شیخوپورہ: جمعیت علما اسلام(ف)کے مرکزی ترجمان اور پی ڈی ایم کے رہنما سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی حکومت یا اداروں کے ساتھ کوئی جنگ نہ ہے بلکہ وہ ملک میں قانون کی بالادستی، پارلیمنٹ کی سپر میسی،حقیقی جمہوریت کی بحالی، قومی اداروں کو ان کے آئینی حدود و قیود میں رہ کر کام کرنے کی جدوجہد ہے جے یو آئی بلٹ کی بجائے بیلٹ کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

حکومت و اپوزیشن قومی مسائل کے حل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکومت واپوزیشن قوم کے سلگتے قومی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔لٹیروں کوبچانے اوربلاتفریق سب کا احتساب نہ کرنا قوم کیساتھ زیادتی ہے قومی مسائل مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت فرقہ واریت ختم کرنے اورملک وملت کے حق میں قانون سازی کے بجائے حکومت اوراپوزیشن ایک دوسرے کو زیر کرنے میں مصروف ہیں۔

صرف انصاف و آئین پرکاربندرہ کرملک کو مضبوط،مستحکم کیا جاسکتا ہے،امان اللہ کنرانی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو پھانسی،قیدوبند کی صعوبتیں کبھی مقاصدکے حصول کا راستہ نہیں روک سکیں،مقدمات، جیل اپوزیشن کیلئے آزمودہ ہیں مگریہ حقیقت تاریخ بتاتی ہے کہ اس کے بعدکوئی حکومت ٹھرنہ سکی،صرف انصاف و آئین پرکاربندرہ کرملک کو مضبوط،مستحکم کیا جاسکتا ہے۔

حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے،جمال شاہ کا کڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ملک میں جمہوری سیاسی نظام کے قیام، آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی توقیر کا سبب ہوگی، حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، جھوٹے مقدمات اور جرائم پیشہ عناصر کو ہمارے خلاف استعمال کرنے کی سازشیں ناکام ہونگی۔

کراچی سوئی سدرن گیس کمپنی کاسرکاری ہسپتالوں سے کنکشنز منقطع کرنیکا فیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے بڑے نادہندہ سرکاری ہسپتالوں کی گیس منقطع کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس جی سی کی طرف سے ایک مرتبہ پھر سرکاری نادہندہ ہسپتالوں کو ایک ہفتی کی مزید مہلت دے دی گئی ہے۔ ایس ای جی سی کے مطابق 10 اکتوبر تک اگر واجبات جمع نہ ہوئے تو گیس منقطع کی جائے گی۔ ایس ایس جی سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ آخری اور حتمی مہلت کا دورانیہ گزرنے کے بعد سارے ڈفالٹر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی۔طترجمان کے مطابق این آئی سی ایچ اورٹراما سینٹر سمیت دیگر ہسپتالوں کی گیس منقطع کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

تعلیم ہر قسم کی ترقی کی بنیاد ہے،گورنربلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر قسم کی ترقی کی بنیاد ہے اور قوموں کی ترقی اور عروج کا راز بھی تعلیم ہی میں مضمر ہے. ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ کے نوجوانوں میں تعلیم اور کھیل کے حوالے سے صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں مگر ضروری سہولیات اور مواقعوں کی عدم دستیابی کے سبب نوجوان اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے قاصر ہیں۔

40سیاستدانوں کو غدار قرار دینا تقسیم کشمیر کے صہیونی منصوبے کا حصہ ہے،حافظ حسین احمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اور چالیس محب وطن سیاستدانوں کو غدار قرار دینے والے دراصل ستر سالوں سے ”آئین پاکستان“ کو توڑنے اور اپنے ”حلف“ سے غداری کرنیوالوں کی کارستانی ہے دراصل یہ تقسیم کشمیر کے صیہونی منصوبے کا حصہ ہے جوامریکہ، بھارت اور اسرائیل کے ”شیطانی تکون“ نے بنایا ہے۔