بلوچستان اور سندھ کے جزائر کوو فاقی تحویل میں لینے کا فیصلہ قبول نہیں،بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کے تحت بلوچستان اور سندھ کے جزائر کو وفاقی تحویل میں لیتے ہوئے آئی لینڈ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلے کو چھوٹے صوبوں پر ظلم کے مترادف عمل قرار دے دیاڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کا کہنا تھا کہ بات یہ آتی ہیں کہ کیا 18ویں ترمیم اور پاکستانی آئین کی مخالفت تو نہیں کی جارہی کیا۔

کوئٹہ میں جلسہ کرنیوالوں کا ریکارڈ موجود ہے، پی ڈی ایم جماعتوں کی کرپشن کو بے نقاب کرینگے، سردار یار محمد رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی سربراہ، صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رندنے کہاہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی کرپشن کو بے نقاب کرتے ہوئے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے،کوئٹہ میں جلسہ کرنے والوں کی ریکارڈ موجود ہے جنہوں نے اقتدار کے نام پر بلوچستان کو لوٹا،ماضی میں بلوچستان کونظرانداز کرنے والوں کو آج بلوچستان یا دآیاہے کیا۔

پارٹی نے اپوزیشن کے اے پی سی میں لاپتہ افراد کا ایجنڈا شامل کرایا، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

مچھ: نیشنل پارٹی کچھی کونسل کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر وڈیرہ بشیر خان چھلگری منعقد ہوا جس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی بلوچستان صدر میر عبدالخالق بلوچ اعزازی مہمان خواتین سیکرٹری میڈم یاسمین لہڑی تھیں اجلاس میں ممبر سی سی میران بلوچ ریجن سیکرٹری عبدالستار بنگلزئی خدائے رحیم بلوچ تحصیل صدورجنرل سیکرٹیریز بی ایس او ڈھاڈر اور اراکین کونسل نے شرکت کی اجلاس میں پارٹی قائد میر جمہوریت میر حاصل بزنجو کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

موجودہ نا اہل حکومت کا خاتمہ قریب ہے، نواب ثناء زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکومت کا خاتمہ قریب ہے اس حکومت میں ملک چلانے کی صلاحیت ہی نہیں ہے یہ نااہلون کا ایک ٹولہ ہے نہ انکے پاس تجربہ ہے نہ سیاسی وژن ہے ایک اچھابھلاچلنے والے ملک کو تباہی کے دہانے پرلا کھڑاکردیاگیا ہے ہرطرف مہنگا کاطوفان ہے ان خیالات کا اظہار چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری نے پارٹی رہنمان سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہونے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دورحکومت مین پاکستانی معیشت کو ٹھیک کرکے پاکستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کردیاتھا۔

مری قبائل نے ہمیشہ اپنے ہمسایوں کا خیال رکھا، نواب گزین مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو: سابق صوبائی وزیر داخلہ نواب گزین مری نے کہا کہ مری قبائل نے ہمیشہ اپنے ہمسایوں کا خیال رکھا ہندو بھی ہمارے بلوچستان کے رہائشی ہیں ان کا اتنا عزت کرتے ہیں جتنا باقی اقوام کا عزت کرتے ہیں ہم سب مل کر ملک اور علاقے کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہئے تاکہ ہم دنیا کے باقی قوموں کی برابری کر سکیں ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ہے۔

کوئٹہ میں اپوزیشن کا شوفلاپ ہوگا، لیاقت شاہوانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کوئٹہ میں اپوزیشن کا شو فلاپ ہوگا اپوزیشن کو صوبے میں کوئی حمایت حاصل نہیں ہے اپوزیشن کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنا اور میگا پروجیکٹس کو سبوتار کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو آفیسر کلب میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت اوربی این پی کی بلوچستان اسمبلی میں نشستیں ہیں۔

جنرل قادر بلوچ پر غداری کا مقدمہ قابل مذمت ہے،ن لیگ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خاران: پاکستان مسلم لیگ(ن) خاران ضلعی صدر نوابزادہ امیر شہریار خان نوشیروانی صدر رخشان ڈویژن حاجی غلام سرور بلوچ ضلعی نائب صدر میر دادشاہ مینگل‘ اختر بلوچ‘ چودھری سنیل کمار، میر باسط چنال، ارسلان نوشیروانی ضیا شفیع و دیگر ضلعی و تحصیلی عہدیداراں نے محسن پاکستان فخر بلوچستان فرزند خاران سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ کے خلاف غداری کے ناجائز مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نااہل کرپٹ اور سلیکٹ شدہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

پی ڈی ایم کا قیام حقیقی جمہوریت کیلئے عمل میں آیا ہے، پشتونخوامیپ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

چمن +پشین: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ تحریک کی شروعات ملک میں شفاف انتخابات،حقیقی جمہوریت کے قیام، پارلیمنٹ کی بالاستی، آئین وقانون کی حکمرانی قائم کرنے اور ملک کے اقوام وعوام کو ہر قسم کے بحرانوں ومسائل سے نجات کی بنیاد ثابت ہوگی اور 2018کے جعلی اور زر وزور دھاندلی کے انتخابات کے ذریعے مسلط اور سلیکٹڈ حکومتوں کے خاتمے کا سبب بنے گا۔

انصاف پینل لورلائی کا پیدل لانگ مارچ کوئٹہ کی جانب سے رواں دواں

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

لورالائی: انصاف پینل لورالائی کا پیدل لانگ مارچ کوئٹہ کے لئے پانچ روز سے رواں دواں ہے راستے میں مختلف علاقوں کلی لشتی،نگانگ،سرکی جنگل،تنگ چین،چھوٹا خراسان،قلعہ سیف اللہ، نسئی،مسلم باغ، کان مہتر زئی میں عوام نے انکا والہانہ استقبال کیااور انکو ہار پہنائے شرکاء پر گل پاشی کی چائے پارٹیوں اور کھانوں کا بندوبست کیااور اسکے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

احتجاجی تحریک سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے،مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے کرایے کے ترجمانوں کی بازاری زبان سے واضح ہورہاہے کہ ملک کی حقیقی سیاسی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے موجودہ نااہل سلیکٹڈ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اداروں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہی ہے عوام سے روزگار ریلیف کی فراہمی کے دعوے کرنے والے حکومت عوام کو بے روزگاری،مہنگائی کے سوا کچھ نہ دے سکی تمام جمہوری قوتوں نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے نااہل حکومت سے چٹکارا پانے کا تہیہ کر لیا جس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔