پی ڈی ایم مسترد لوگوں کا ایک ٹولہ ہے، قاسم سوری

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نا اہل اور مسترد شدہ لوگوں کا ایک ٹولہ ہے اور پاکستان کی عوام کو ایک مرتبہ پھر سے بیوقوف بنانے کی کوشش ہے لیکن اب ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا دور ہے اب پاکستانی عوام جان چکی ہے کہ یہ اتحاد صرف اور صرف چند نا اہل اور کرپٹ سیاستدانوں نے اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے اور احتساب کے عمل سے بچنے کے لیے کیا ہے۔

حکمرانوں کے دعوے دعوؤں تک محدود رہے،پی ڈی ایم کا جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بی این پی کوئٹہ و بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے11 اکتوبر کو کوئٹہ و بلوچستان کے غیور عوام جلسہ عام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گزشتہ روزبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کوئٹہ میں موجودہ مرکزی کابینہ‘ مرکزی کمیٹی کے اراکین‘ ایم این ایز‘ ایم پی ایز اور سینئر دوستوں کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ منعقد ہوا پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری و ایم پی اے ملک نصیر احمد شاہوانی۔

بلوچستان کی تقسیم سے کیخلاف مزاحمت ہوگی،صوبے کی جغرافیائی حیثیت کو نہ چھیڑ ا جائے، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی اور صوبائی جنرل سیکرٹری خیربخش بلوچ، مرکزی کمیٹی کے رکن سردار آصف شیر جمالدینی، رخشان ریجن کے سکریٹری فاروق بلوچ، تحصیل صدر رمضان حسنی نے نوشکی میں سینیر سیاسی رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا قیام جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی بالادستی میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔

بلوچستان میں گزشتہ ماہ1207 حادثات میں 128 افراد جاں بحق 1730 زخمی ہوئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں ستمبر کے مہینے میں 1207 حادثات میں 128 افراد جاں بحق جبکہ 1730 زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر سرکاری تنظیم بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی(BYCS)کی طرف سے ستمبر 2020 کے مہینے میں بلوچستان کے شاہراوں پر رو نما ہونے والے ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار جاری کردی جس کے مطابقس ستمبرکے مہینے میں 1206 حادثات رونما ہوئے جن میں 128 افراد جاں بحق اور 1720 زخمی ہوئے ہیں۔ کوئٹہ، مستونگ پشین، قلات بوستان، کچلاک میں سڑکوں پر حادثات میں 327حادثات میں 28 جاں بحق جبکہ 489 زخمی ہوئے۔

لورالائی، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام،3بم برآمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: لورالائی کے علاقے غزگی مہاجر کیمپ کے مضافات لونی آباد میں بم کی موجودگی اطلاع پر فوری طور پر ڈسٹرکٹ پولیس سی ٹی ڈی بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور 8سے 10کلو گرام کے تین بم قبضے میں لے لئے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی نے تحقیقات شرو ع کر دی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی لورالائی سجاد حیدر ترین نے کہا کہ پولیس اور دیگر حکام کی بروقت کارروائی سے علاقہ بڑی دہشت گردی کی کارروائی سے محفوظ رہا۔

گچک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، ڈی سی پنجگور

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: ڈپٹی کمشنرپنجگور عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ گچک اور مضافاتی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے تعلیم صحت امن وامان ترجیحات ہیں اور ایک ہفتے کے اندر تمام تعلیمی اداروں کو مکمل فنکشل کیا جائے گا اور طبی مراکز سے بھی عوام استفادہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور کے سب تحصیل گچک کے دورے کے موقعے پر دملی گچک اور کہن میں علاقائی عمائدیں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قوم حکمرانوں سے نجات کیلئے متحدہ اپوزیشن کا بھرپور ساتھ دے گی،حافظ حمداللہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ قوم قابض حکمرانوں سے نجات کے لئے متحدہ اپوزیشن کا بھرپور ساتھ دے گی،بلند و بانگ دعوے کرنے والوں نے عوام کو نان شبینہ محتاج بنادیا ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار اور مہنگائی و بے روزگاری کے طوفان میں تاجر کسان مزدور اور چھوٹے صنعت کاروں کی کاروبار تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی۔

اپوزیشن کا جلسہ بری طرح ناکام ہوگا،بابریوسفزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابقہ ترجمان، صوبائی رہنما بابر یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ڈاکو موومنٹ کا جلسہ بری طرح ناکام ہوگا بلوچستان اور پاکستان کو لوٹنے والوں کو عوام اچھی طرح جانتی ہے آج ایک دوسرے کا لوٹا ہوا مال بچانے کے لئے تمام چور، ڈاکوں اکھٹے ہوگئے ہیں بلوچستان کی عوام ملک لوٹنے والوں کا استقبال انڈوں اور ٹماٹروں سے کرے۔

جامعہ بلوچستان کی فیسوں میں اضافہ، طلباء کو ہراساں کرنے کی کوشش ہے، بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کے زونل آرگنائزر حسیب بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ رواں سال تعلیمی اداروں کے کھلتے ہی جامعہ بلوچستان میں انتظامیہ کی جانب سے میس کی فیسوں میں اضافہ اور ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبات کو ہراساں کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا جا چکا ہے جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

پی ڈی ایم نے جلسے کا اعلان کر کے حکمرانوں میں کھلبلی مچادی، علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی کابینہ کا اجلاس اتوار کو صوبائی حاجی علی مدد جتک کی صدارت میں ”جتک ہاؤس“ کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں بلوچستان میں پارٹی کی فعالیت و تنظیم سازی اور 11اکتوبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،ں صوبائی نائب صدور میر مولا بخش گورگیج،شیخ بلال مندوخیل،میر اکبر بنگلزئی،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز شریف خان خلجی،حاجی خان محمد بڑیچ،ڈپٹی اطلاعات سیکرٹریز حفیظ الملک مینگل،سردار ثناء اللہ ابابکی۔