حکومت کی جانب سے راشن کی غیر منصفانہ تقسیم کی قابل مذمت ہے،جمال شاہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے لاک ڈاون کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں حکومت کی جانب سے راشن کی غیر منصفانہ تقسیم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب اور مستحق افراد کو بلا رنگ ونسل راشن اورا مداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے عوام کیساتھ کسی بھی نا انصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق ورثاء کا ہسپتال کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق ورثاء کا ہسپتال کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج، تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے ایئر پورٹ روڈ پر واقعہ نجی ہسپتال میں ٹانگ کے آپریشن کے لئے لایا گیا 13سالہ بچہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔

موٹروے اہلکار کو کوروناکے شبہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ منتقل،آیسولیشن وارڈ میں داخل

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ: موٹروے کا اہلکار کوروناکے شبہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ منتقل اور آیسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا،ہسپتال زرائع کے مطابق فدا نامی موٹروے اہلکار کو موٹروے اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا۔جب کہ مزکورہ اہلکار پرتشدد بھی کیاگیا ہے اور مزکورہ اہلکار فدا کے جسم پر تشدد کے نشانات واضع نظر آرہیہیں۔اور مزکورہ اہلکار میں کوروناوائرس کے علامات بھی نہیں ہے۔

نصیرآباد، لاک ڈاؤن سے صنعت اور معیشت کا پہیہ جام، ہزاروں مزدور بیروزگار ہوگئے

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈیرہ مرادجمالی: نصیرآباد ڈویژن میں لاک ڈاؤن کوبارہ دن گزر گئے صنعت اور معیشت کا پہیہ جام ہوجانے کی وجہ ہزاروں مزدوربیروز گارہوگئے حکومتی امداد کے منتظر گھروں میں بچے بھوکے سونے لگے۔

شیخ زید اور سول ہسپتال میں وزراء کے غیر ضروری دورے بند کئے جائیں،بلوچستان ہائیکورٹ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  بلوچستان ہائی کورٹ نے حکومت بلوچستان کو500 کنٹریکٹ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی مدت ملازمت میں توسیع دینے یا نہ دینے پر ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی عدالت نے شیخ زید اور سول ہسپتال میں ارکان اسمبلی، سیاسی رہنماؤں کے غیر ضروری دوروں پر بھی پابند ی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی اور وزراء کورونا وائرس سے متعلق معلومات ہسپتالوں کے سربراہان سے موبائل فون پر حاصل کریں۔

ہرنائی، شدید طوفانی بارش سروتی حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی ریلے ہرنائی شہر میں داخل

Posted by & filed under پاکستان.

ہرنائی :  ہرنائی وگردوانواح میں گرج چمک کے ساتھ شدید طوفانی بارش ندی نالوں میں سیلابی ریلے سروتی حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی ریلے ہرنائی شہر، محلوں، اور دیہی علاقوں کی آبادی و زرعی علاقوں میں داخل کچے مقانات مہندم مال مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہزاروں ایکڑ پر کاشت لہسن، پیاز،ودیگر فصلات سیلابی ریلوں کی نظر لیویز ایف سی پولیس اور مقامی نوجوانوں نے سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو گھروں میں موجود بچوں خواتین، ضعف المرافراد سمیت دیگر افراد کو رسیوں کے زریعے نکال دیاگیا۔