کورونا وائرس،حکومت بلوچستان نے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کر دی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :۔حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کی روک تھام، احتیاطی تدابیر اور ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج معالجہ کی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے جاری اقدامات کو مزید مربوط اور موثر بنانے کے لئے چیف سیکریٹری بلوچستان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی کور کمیٹی قائم کردی ہے۔

قرنطینہ میں موجود افراد کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، صوبائی وزیر داخلہ

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ :  صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا ء لانگو نے کہا ہے کہ قرنطینہ میں موجود افراد کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،صوبائی حکومت کے پاس بجٹ موجو د ہے ہسپتالوں میں جو بھی سہولیات چاہیے ہونگی مہیا کریں گے،تفتان میں قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کو دوبارہ قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے تا کہ کسی بھی قسم کا ابہام باقی نہ رہے،عوام حکومت کے ساتھ تعاون کرے تا کہ جلد از جلد وباء پر قابو پا جاسکے۔

انتظامی امور پر صوبے بننے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، غفور حیدری

Posted by & filed under پاکستان.

ڈیرہ مرادجمالی: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے ملک سے بڑا صوبہ ہے انتظامی امور پر صوبے بننے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اگر لسانیت اور قوم پرستی کے نام پر صوبے بنائے گئے تو اس کی بھر پور مخالفت کریں گے۔

کورونا وائرس کے پھیلنے کے خوف سے کوئٹہ شہر ویران

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ :  کورونا وائرس کے پھیلنے کے خوف سے کوئٹہ شہر ویران ہوگیا، سڑکوں بازاروں میں ہو کا عالم شہریوں نے خوفزدہ ہوکر سرگرمیاں محدود کردیں ایک ماہ کا راش خرید لیا،تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے کے خوف سے اتوار کوکوئٹہ شہر مکمل طور پر سنسان نظر آیا ہے۔

نیشنل پارٹی ملک میں سیاسی خلاء کو پر کرنے اہلیت رکھتی ہے، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کا فلسفہ سیاست میر غوث بخش بزنجو کے شعوری سیاسی افکار اور اقدار کا محور ہے۔طبقاتی ظلم استحصال پاک سماج کی تشکیل عوام کی تعمیر و ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے بلوچستان کو غیر معیاری گیس سپلائی کئے جانے کا انکشاف

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ:  سو ئی سدر ن گیس کمپنی کی جا نب سے غیر معیا ری گیس سپلا ئی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، گزشتہ کئی ماہ سے گیس بغیر کیمیکل مکس کئے فراہم کی جارہی ہے ذرائع کے مطابق سو ئی گیس کے کنو ؤں سے جب گیس صا ر فین کے استعما ل کیلئے سپلا ئی کی جا تی ہے تو اس میں کا ربن، سلفر پر مشتمل آئل ملا یا جا تا ہے جو ایک قطرہ فی سیکنڈ کی رفتار سے فراہم کی جانے والی گیس میں شامل ہوتا ہے۔