بلوچستان کے لوگوں کا معاشی انحصار زراعت سے وابستہ ہے،سردار اسلم بزنجو، شفیق ساسولی

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: سابق صوبائی وزیر و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سردار محمد اسلم بزنجو آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین شفیق الرحمن ساسولی میئرمیونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد کسان بورڈ بلوچستان کے صوبائی صدر میررشید احمد نتھوانی نے کہا ہے صوبہ بلوچستان کو اللہ تعالی نے قیمتی معدنیات و وسائل سے مالا مال زرخیز زمین سے نوازا ہے موسمی اعتبار سے بھی سرزمین جھالاوان اپنی نوعیت کا منفرد مقام ہے

بیلہ:میر مہر اللہ خان مینگل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Posted by & filed under بلوچستان.

سردار عطاء اللہ خان مینگل کے چھوٹے بھائی سردار رسول بخش مینگل کے فرزند میر امام بخش مینگل کے والد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے چچا میر مہر اللہ خان مینگل کانماز جنازہ ادا کر دی گئی

خضدار، انتظامیہ کی نا اہلی مسائل کے کے انبار لگ گئے کو ئی پرسان حال نہیں، انجمن تاجران

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدا: انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل جنرل سیکریٹری بشیر احمد جتک سید سمیع اللہ شاہ اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر میر سعید احمد مینگل نے خضدار پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت میں کاروباری طبقے کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی جیسی ہے اور اس طبقے کی کلیدی کردار سے معاشی اور اقتصادی استحکام کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے

خاران ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال میں ادویات کا بحران ،ڈاکٹر غیر حاضر

Posted by & filed under مزید خبریں.

خاران:خاران رخشان ڈویڑن کا ہیڈکوارٹر، ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال نہ ڈاکٹر نہ ادویات، عوام پریشان، ڈاکٹر نہ ہونے سے ایک بیمار بچہ فوت ہو گیا ہے لواحقین کا شدید احتجاج، ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر کا فوری نوٹس ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال کا دورہ ، ہسپتال میں 25 میڈیکل آفیسرز کی آسامیاں ہیں جن میں صرف دو ڈاکٹر کی تعنیاتی ہوئی ہے 23 مرد میڈیکل آفیسرز کی آسامیاں خالی ہیں۔

سیو دی لائف آرگنائزیشن اور انجمن بلوچ یوتھ لیاری کی جانب سےآڑینجی میں راشن تقسم

Posted by & filed under بلوچستان.

سیو دی لائف آرگنائزیشن اور انجمن بلوچ یوتھ لیاری کے زیر اہتمام سیلاب سے متاثرہ علاقہ سونارو آڑینجی وڈھ کے متاثرین میں راشن سمیت معمولات زندگی کی ضروری اشیا تقسیم کی گئی ۔

ڈھاڈر کے قریب ٹریفک حادثہ خاتون سمیت چار افراد جاں بحق دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

بولان:بلوچستان کی شاہراہوں پر موت کا رقص جاری ڈھاڈر کے قریب قومی شاہراہ پر ٹوڈی کار نمبرAZR237 اورمزدا گاڑی میں خوفناک تصادم سے خاتون سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق دو بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی

جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج جاری،حکومت گونگی تو تھی، اب اندھی بہری بھی ہوگئی، لواحقین کا الزام

Posted by & filed under اہم خبریں.

سندھ اور بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لئے احتجاجی کیمپ کراچی پریس کلب کے باہر بدھ کے روز بھی جاری ہے۔ لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف حکومتی اداروں کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

لاپتہ افرادکے خلاف  ثبوت ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے، آمنہ بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کراچی سے لاپتہ افراد کی بازیابی کی جدوجہد ایک پرامن اور جمہوری تحریک ہے۔ لاپتہ افراد کے لواحقین قانون و آئین کے دائرے میں رہ کر بلوچ لاپتہ افراد کی جبری گمشدگی کے خلاف تحریک چلارہے ہیں۔ حکومت اور اس کے ادارے قانون کا احترام کرکے لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کریں۔