خضدار ، سی پیک شاہراہ کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی شروع

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار:  خضدار، نال، گریشہ اور کودہ سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی و قبائلی شخصیات نے بسیمہ تا خضدار N-30 سی پیک روڈ کے متاثرہ زمینداروں کو معاوضہ کی ادائیگی کا عمل شروع کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر قلات ڈویژن داود خان خلجی، ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی اور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر قلات ڈویژن نے متاثرین کی مایوسی خوشی میں بدل دی۔

بجلی لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا ہے عوام کے مشکلات دور کرینگے ، ہاشم نوتیزئی

Posted by & filed under بلوچستان.

خاران: )بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت جنگی بنیادوں پر معیشت میں بہتری لانے اور بجلی بحران کو حل کرنے میں اقدامات اٹھا رہی ہے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت پوری توانائی اور محنت سے عوام کی خدمت کررہی ہے بجلی لوڈ شیڈنگ پر کافی حد تک قابو پالیا ہے پارٹی قائد سردار اختر مینگل کی ہدایت پر بلوچستان کے کونے کونے میں جاکر عوام کے مسائل ومشکلات سنیں گے اور عوام کو ریلیف پہنچانے کی ہرممکن کوشش کرینگے، بی این پی کے لئے اقتدار اور کرسی کوئی معنی نہیں رکھتا بلکہ اصل مقصد عوام کی خدمت ہے۔

خضدار سوراب قومی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا کام عید کے بعد شروع ہوگا ، کمشنر قلات

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار : کمشنر قلات ڈویڑن داؤد خان خلجی کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر اہتمام ذرائع مواصلات کے منصوبوں پر کام کا آغاز بلاتاخیرشروع کرنے اور سیکورٹی انتظامات زیر غورہے خضدارتا سوراب دورویہ سیکشن پر عید الفطرکے فوری بعد کام شرع کرنیکا فیصلہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے و دیگرمسائل کا جائزہ لیا گیا۔

بی این پی عوامی ایک حقیقی قوم پرست اور عوام دوست جماعت ہے، اسرار زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ میراسراراللہ خان زہری نے تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی عوامی ایک حقیقی قوم پرست اور عوام دوست جماعت ہے ہماری جماعت نے روز اول سے ہر طبقہ فکر کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے آئندہ بھی ہماری جدوجہد اسی طرح جاری رہے گی۔ تاجر برادری کے وفد کا زہری حویلی خضدار میں میراسراراللہ خان زہری سے ملاقات۔

خاران انتظامیہ نے ضلع سے باہر مویشیاں لے جانے پر پابندی عائد کردی

Posted by & filed under بلوچستان.

خاران: اسسٹنٹ کمشنر خاران امتیاز محفوظ نے عوامی شکایات پر خاران سے باہر بھیڑ بکریاں لے جانے پر پابندی عائد کردی اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نے ضلع خاران کے تمام ٹرانسپورٹرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سختی سے تاکید کیا کہ خاران ضلع سے باہر کوئی بھی ٹرانسپورٹر بھیڑ بکری لے جانے کی کوشش نہ کریں اگر کوئی بھی ٹرانسپورٹر بھیڑ بکری کے ساتھ پکڑا گیا تو اس ٹرانسپورٹر کی نہ صرف روٹ پرمٹ کینسل کی جائے گی۔

خضدار ، قومی شاہراہ مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق 12زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار:  کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تین مختلف حادثات میں دو بچے جاں بحق بارہ زخمی تفصیلات کے مطابق پہلے واقع میں قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کی موٹر سائیکل سے تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار لیویز اہلکار غلام مصطفی ولد عبدالرحمان ساکن زیدی موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا کمسن بیٹا محمد یاسین ولد غلام مصطفی شدید زخمی ہوگیا

جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کو بہت جلد ہیلتھ سائنس یونیوسٹی کا درجہ دیں گے، ڈاکٹرابابکربلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار:  سابقہ رجسٹرار پی ایم ڈی سی و نمائندہ محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر ابابکر بلوچ نے کہا ہے کہ جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کا صوبے میں دوسرے پوزیشن پرآنااور پی ایم ڈی سی میں رجسٹر ہونا نہ صرف بلوچستان کے لئے اعزاز ہے بلکہ میڈیکل کے طلباء کے لئے بڑی خوشخبری ہے جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کو بہت جلد جھالاوان میڈیکل ہیلتھ سائنس یونیوسٹی کا درجہ دیں گے اعلی تعلیمی اداروں کا قیام ترقی کی علامت ہوتی ہیں اور یہ ادارے قوم کے اثاثے ہیں ان اثاثوں سے معیاری تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کرنا نہ صرف اساتذہ و انتظامیہ کی ذمہ داری ہے بلکہ اس سلسلے میں طلبا کو بھی اپنا بھر پور کردار اداکرنا ہوگا۔

اخترجان مینگل کی جانب سے خضدار میں عصمت دری کے دلخراش واقعہ کی مذمت

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: بی این پی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل کی جانب سے خضدار میں عصمت دری کے دلخراش واقعہ کی مذمت ،متاثرہ لڑکی کے والد سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے اظہارِ یکجہتی کی اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔بی این پی کے سربراہ ایم این اے سردار اخترجان مینگل کا ضلعی انتظامیہ سے رابطہ/ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت۔ بی این پی کے مرکزی رہنماء واجہ لعل جان بلوچ، ڈسٹرکٹ خضدار کے پریزیڈنٹ شفیق الرحمٰن ساسولی کی متاثرہ خاندان کے گھر آمد ان سے اظہارِ یکجہتی کی۔

عدم برداشت کے نتیجے میں فرقہ واریت کی خوفناک شکلیں سامنے آتی ہیں،دنیش کمار

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، اُتھل کیمپس نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد کے تعاون سے آج یہاں اُتھل میں ابھرتے ہوئے نوجوانوں کے درمیان اتحاد کے تصور کو تقویت دینے کے لئے ”پیس بلڈنگ اینڈ نیشنل انٹیگریشن” کے موضوع پر پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کیمپس کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑوائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ نے کی جبکہ سینیٹر داہنیش کمار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمانوں نے پروگرام کے سیشن کا خیرمقدم کیا جس میں اتھل کے مختلف سکولوں کے طلباء کی طرف سے تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول اور تقاریر اور قومی ترانے شامل تھے۔