حاجی لشکری رئیسانی کاعید سادگی سے منانے کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری خان رئیسانی نے عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان بہت سے بحرانوں کا شکار ہے یہاں کے لوگ اپنے رفقاء کی جدائی سے غمزدہ ہیں۔

بلوچستان ٹریفک کے مختلف حادثات 2افراد جاں بحق 41زخمی ہوئے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ٹریفک حادثات میں 2افراد جاںبحق جبکہ41افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،حادثات مختلف اضلاع پشین ،خضدار،قلعہ سیف اللہ ،بولان ،لسبیلہ ،مستونگ ،قلات ،سوراب ودیگر میں پیش آیا ہیں ۔میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر بلوچستان کے اعداد وشمار کے مطابق اتوار کے روز یکم مئی کو بلوچستان کے مختلف حادثات میں 13ٹریفک حادثات پیش آئیں گدرسوراب کے قریب گاڑی حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے ۔

پسنی فش ہاربر کی بحالی کے منصوبے کی تکمیل سے ماہی گیری کے شعبے کو فروغ ملے گا ، چیف سیکرٹری بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

پسنی: چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ پسنی فش ہاربر کی بحالی کے منصوبے کی تکمیل سے ماہی گیری کے شعبے کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد ملے گی ماہی گیری کے صنعت کے فروغ اور ماہی گیروں کے فلاح و بہبود سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسنی فش ہاربر کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔

نواب محمدایاز جوگیزئی سمیت دیگر کے خلاف مقدمات واپس

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پراسیکیوٹرجنرل بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ نے پشتون قومی جرگہ کے کنونیئر نواب محمدایاز جوگیزئی سمیت دیگر کے خلاف مانگی ڈیم واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے پر درج مقدمات واپس لینے کا حکم دیدیا۔

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر کام جاری ہے،الیکشن کمیشن

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کر لی جائیں گی،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر کام 11 اپریل سے جاری ہے جو بلاتعطل 3 اگست تک جاری رہے گا۔

ن لیگ کو مشکل حالات میں حکومت ملی ہے ،بلوچستان پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کو مشکل حالات میں حکومت ملی ہے ملک اس وقت شدید معاشی اور سیاسی مسائل کا شکار ہے، سی پیک سے ابھی تک بلوچستان مکمل طور پر نظر انداز رہا ہے سی پیک کا مرکز گوادر ہے لیکن عملا گوادر سی پیک کے ثمرات سے مکمل طور پر محروم ہے، بلوچستان کے اپنے مخصوص حالات اور مسائل ہیں۔

وائس چانسلر کیخلاف جھوٹے ثبوت نہ دینے پرگورنر نے پروجیکٹ ڈائریکٹر سے استعفی لے لیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان نے پروجیکٹ ڈائریکٹر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی محمد عثمان سے وائس چانسلر کیخلاف مبینہ جھوٹے ثبوت نہ دینے پراستعفی لے لیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے پولیس کو مقدمہ کے اندراج کیلئے دیئے گئے درخواست میں گورنر بلوچستان کے محافظوں کی جانب سے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

پسنی میں بلدیاتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا عمل شروع

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر :  بلدیاتی انتخابات ،پسنی سٹی کی 14نشستوں کے لیئے پہلے روز365 کاغذات نامزدگی فارم وصول کیے گئے ،وارڈوائزالیکشن ہورہے ہیں ہر وارڈ میں ایک جنرل کونسلرکی نشست ہے تحصیل پسنی چاریونین کونسل پر مشتمل ہے ،نیشنل پارٹی ،بی این پی ،حق دوتحریک اور آزادامیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے 32 اضلاع میں 29 مئی کو ہونے والے مجوزہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پسنی میں امیداواروں کے لیے نامزدگی فارم وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے

بلوچستان میں حکومت کی نا کامی سے انسر جنسی میں اضافہ ہو ا ہے ، شازین بگٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ شاہ زین بگٹی نے کہاہے کہ عمران خان کو موقع ملا لیکن وہ وعدے وفا نہ کرسکا جس کی وجہ سے ہم نے اپنے راستے جدا کئے ،معاون خصوصی کی جو ذمہ داری گئی اس کو پورا کیا،بلوچستان میں انسرجنسی میں اضافہ حکومت کی ناکامی ہے اور کسی کی ناکامی کا ملبہ میں اپنے سر نہیں لے سکتا،میں پی ٹی آئی کا رکن نہیں کہ عمران خان مجھے شوکاز دیں میری اپنی جماعت ہے میں اپنے عوام اور ووٹ دینے والوں کاپابند ہوں کسی اور کا نہیں بحیثیت کابینہ ممبر تنخواہ اور مراعات نہیں لیں عمران خان آج بلوچستان کے عوام کومطمئن کریں ہم حاضر ہیں ،جو شخص ساڑھے تین سالوں میں حکومت سٹیبل نہ رکھ سکا وہ 48گھنٹوں میں کیا سٹیبل کرے گا۔