منافقت کو میثاق جمہوریت کہنے والوں کو اتحاد سمیت شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، ندیم الرحمن بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنما ندیم الرحمٰن بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 21 اپریل پی بی وڈھ سے میر شفیق الرحمٰن مینگل بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے

بلوچ طلباء کی جبری گمشدگیوں میں اضافہ بلوچ کے وجود کیلئے خطرے کی نشانی ہے، بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

baloch student council

لاہور : بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب کے ترجمان نے بلوچ طلباء اور عوام کی جبری طور لاپتہ ہونے کے محرکات میں شدت لانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بلوچ نسل کْشی اور تعلیم دشمنی کا منصوبہ قرار دیا ہے۔

جرگہ صرف بارکھان واقع پر ہی کیوں بلوچ پر ہونیوالی مظالم پر کیوں نہیں ،خان قلات

Posted by & filed under بلوچستان.

لندن :خان آف قلات میر سلیمان داؤد احمد زئی نے سانحہ بارکھان کے حوالے سے اپنے بھائی شہزادہ عمر کے جرگے بلانے کے عمل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچوں کی حقوق اور ریاستی اداروں کے ہاتھوں بلوچوں پر مظالم اور بلوچوں کی عزت نفس کی پامالی پر مسلسل خاموشی کے برعکس صرف بارکھان کے مسئلے پر جرگہ بلانا سمجھ سے بالاترہے۔

پاپولیشن ویلفئیر آفیسران کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان، سیکڑیٹری کے تبادلے کا مطالبہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

ڈائریکڑیٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف بلوچستان کے تمام آفیسران بشمول ڈائریکڑ جنرل نے سیکریٹری پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف غیر معینہ مدت تک قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

کراچی، لیاری شیروک لائن پانی سے محروم، علاقہ مکینوں نے نمائندگان کے سامنے شکایات کے انبار لگادیئے

Posted by & filed under کراچی.

کراچی: کلاکوٹ شیروک لائن یوسی 6 لیاری کے مکینوں کی دعوت پر ایم پی اے سید عبدالرشید نے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اس موقع پر اہلیان علاقہ نے شیروک لائن کے مکینوں نے گزشتہ ایک ماہ سے علاقے کے پانی کی بندش کے حوالے سے ایم پی اے سید عبدالرشید کو آگاہ کیا-اس موقع پر سید عبدالرشید نے علاقہ مکینوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی اور واٹر اینڈ سٹوریج کے حکام کو پانی کی عدم فراہمی سے آگاہ کیا،

بھاگ شہر میں پانی بحران سنگین ہوگیا فوری اقدامات کئے جائیں ، سردار یار محمد رند

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سر دار یار محمد رند نے کہا ہے کہ پانی کی قلت کے باعث بھاگ شہر کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے پانی کی قلت، بد امنی اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے مگر صوبائی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگھ رہی ، عوام اپنے حق کے لئے باہر نکلنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

کراچی دھماکہ کی ذمہ داری جس نے بھی قبول کی ہے امید ہے نئی حکومت کا رویہ طالب علموں اور ا ن کے خاندانوں کیساتھ سابق حکومتوں کی طرح نہیں ہوگا ، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ کراچی دھماکہ کی ذمہ داری جس نے بھی قبول کی ہے امید ہے کہ نئی حکومت کا رویہ طالب علموں اور ا ن کے خاندانوں کیساتھ سابق حکومتوں کی طرح نہیں ہوگا ۔

بلدیاتی انتخابات میں کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،رئیس رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: قبائلی رہنما نوابزادہ میر رئیس رئیسانی نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،عوامی طاقت سے مستونگ کے عوام کو تقسیم کرنے کیلئے صف آراء لوگو ں کو شکست دیں گے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مستونگ کے قبائلی معتبرین کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم سے بی این پی وفد کی ملاقات،لاپتہ افراد کی بازیابی کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے پر گفتگو

Posted by & filed under بلوچستان.

اسلام آباد:  مسلم لیگ کے صدر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد نے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ملاقات کی جس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ، ایم این اے حاجی ہاشم نوتیزئی ، ایم پی اے ثناء بلوچ ، ایم پی اے میر حمل کلمتی ، ایم این اے ڈاکٹر شہناز بلوچ بھی موجود تھے وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ملاقات میں بلوچستان کے اہم مسائل اور سیاسی صورتحال پر تفصیلات گفتگو کی گئی

چارشمبے ایک باوقار سیاسی رہنما ء تھے ،، ڈاکٹرمالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی اور جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ نے نیشنل پارٹی کے رہنما سابق ناظم ندیم بلوچ سے ان کے والد نیشنل پارٹی کے رہنما چارشمبے بلوچ کی وفات پر ہوشاپ میں تعزیت کی۔