بلوچستان بارشوں و سیلاب سے مزید 4افراد جاں بحق،آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل تیز آندھی کیساتھ بارش کا امکان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ + اندرون بلوچستان: بارشوں سے آنیوالے سیلابی ریلوں میں مزیدتین بچوں سمیت 4 افراد بہہ کر جاں بحق ہوگئے ژوب قومی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث زائرین سمیت پھنسے ہوئے سینکڑوں مسافر ریسکیو کرلیا گیا ۔ 

عوام کا قومی شاہراؤں کو دو رویہ کرنے کیلئے حکومت کو 10 یوم کا الٹی میٹم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ +سوراب : کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر آئے روزٹریفک حادثات اور سینکڑوں انسانی جانوں کی ضیاع کو روکنے کیلئے سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے مشترکہ احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی شاہراہوں کو دو رویہ کرنے کیلئے بھر پور تحریک چلانے پر غور شروع کر دیا ۔

بلوچستان ، بارشوں و سیلاب کی تباہ کاریاں ، مزید 4افراد جاں بحق ، سینکڑوں مکانات منہدم ، رابطہ سڑکیں بہہ گئیں

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ+اندرون بلوچستان: کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان بارشوں سے مزید دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق چھت اوردیوار گرنے سے خاتون بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔پانچ روز میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 12ہوگی ۔ 

بلوچستان ،بارش وسیلابی ریلوں سے مختلف علاقوں میں تباہی ، مرنے والوں کی تعداد 8ہوگئی ، ہزاروں افراد متاثر

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ+اندرون بلوچستان:  بلوچستان میں سیلابی ریلوں میں بہنے سمیت بارش کے سبب مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ تک پہنچ گئی۔ بولان میں پھنسے ہوئے چھ افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ 

کچھی کینال کی عدم تعمیر اور بھاگ میں پانی بحران کیخلاف نیشنل پارٹی کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ+ اندورن بلوچستان: نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پر کچھی کینال کی عدم تکمیل اور بھاگ کے عوام کو صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں لاہور ،کوئٹہ، بارکھان ، کوہلو ،نصیرآباد ، بھاگ ،نوشکی ، چاغی ،کیچ ، تربت،پنجگور، گوادر،خاران اوردیگر اضلاع شامل ہیں ۔

کوئٹہ شہر میں بارش ژالہ باری موسم سرد ہوگیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ+اندرون بلوچستان: کوئٹہ شہر میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح کوئٹہ شہر و گردونواح میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی معمول سے کم رہی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج مطلع صاف رہنے کا امکان ہے ۔

سبی میں پارٹی رہنماؤں پر حملے کیخلاف بی این پی کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ+ اندرون بلوچستان :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پرپارٹی رہنماؤں یعقوب بلوچ امام بخش بلوچ پر قاتلانہ حملے کیخلاف کوئٹہ ، خضدار،ڈیرہ مراد جمالی اور سبی میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری ،نشیبی علاقے زیر آب ، کچے مکانات کو نقصان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ+ اندرون بلوچستان : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوگئی ، کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، گیس کا پریشر بھی غائب ہوگیا، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ 

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بارش و برف باری ،8افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی ہزاروں مکانات مہندم

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ/اندرون بلوچستان: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تیس سے زائد اضلاع میں ریکارڈ توڑ طوفانی بارشوں اور برفباری نے تباہی مچادی۔بجلی ، گیس اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔مکانات گرنے اور ریلوں میں بہنے سمیت مختلف واقعات میں سات افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔طوفانی بارش کے بعد ندی نالے بپھرگئے ۔

کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان بارش و برف باری ، بچہ جاں بحق، 21افراد زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ ،اندرون بلوچستان : کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفبار ی کے بعد موسم مزید سرد ہو گیاجبکہ مختلف واقعات میں ایک بچہ جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے ، زیارت رود ملازئی میں برفباری جبکہ قلات،خضدار، خالق آباد،دالبندین، نوکنڈی ، تربت، خانوزئی چمن سمیت کوئٹہ میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا۔