بلوچستان اسمبلی میں حج سبسڈی کو بحال لائبریریوں کے قیام سے متعلق قرار دادیں منظور

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حج اخراجات میں اضافہ کا فیصلہ واپس عازمین حج کیلئے سبسڈی بحال کرنے سمیت بلوچستان بھر میں لائبریریوں کے قیام سے متعلق قرار دادیں منظور مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق معاملہ عدالت میں ہونے پر محرک نے اپنی قرارداد واپس لے لی۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے بعد بلدیاتی حلقہ بندیوں کا کام روک دیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے بعد صوبے میں صوبے میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کا کام روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ نے ایک روز قبل ہائیکورٹ بار کے صدر شاہ محمد جتوئی اور دیگر کی آئینی درخواست کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے17جنوری کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا تھا جس کے تحت بلوچستان میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا از سرنو تشکیل کا کام شروع کیا گیا تھا۔ 

نیب نے کروڑوں کے غبن الزام میں سابق ایکسین پی ایچای کو گرفتار کر لیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں کروڑوں روپے کے غبن کے الزام میں سابق ایکسین کو نیب نے گرفتار کرلیا۔ نیب ترجمان کے مطابق قومی احتساب بیورو بلوچستان نے پی ایچ ای میں بد عنوانی کے اس مقدمے کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ سال 2017 میں سابق ایکسین الیکٹریکل اینڈ ڈویژن محکمہ پی ایچ ای غلا م سرور بگٹی و دیگر نے سرکار کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کانقصان پہنچایا۔

کوئٹہ پیکج میں شامل ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کا اجراء

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پرکوئٹہ پیکج میں شامل ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب روپے کا اجرا کر دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو پیکج میں شامل سڑکوں کی کشادگی کے منصوبوں کے لئے درکار اراضی پر فوری عمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔سرکاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے کیسکو حکام کو بجلی کے کھمبوں کی منتقلی کے عمل کو فوری طور پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

بلوچستان ،کینسر ، جگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا افراد کی طبی معاونت کیلئے فنڈ قائم

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : کینسر ،جگر ،گردوں کے عارضے سمیت مہلک امراض میں مبتلا افراد کو طبی ومالی معاونت فراہم کرنے کیلئے بلوچستان عوامی انڈوومنٹ فنڈ قائم مستحق افراد کا علاج ملک کے دیگر مستند سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں کرایا جائیگا درخواست گزاروں کیلئے فارم کا اجراء کردیا گیا ۔

سابقہ حکومتوں کے انتظامی بدنظمی کے باعث مسائل زیادہ ہیں ، گورنس بہتر بنائیں گے ، جام کمال 

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گذشتہ پندرہ بیس سال کی انتظامی بدنظمی کے نتائج آج مسائل کا پہاڑ بن کر سامنے آئے ہیں،بلوچستان میں گورنس کے اچھے ڈھانچے کی ضرورت ہے، ترقی کا عمل مالی استحکام سے وابستہ ہے۔

اسمبلی اجلاس ، بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی محصول کا مسودہ قانون منظور

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ :  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی محصول کا مسودہ قانون2019 منظور،خضدار ، لورالائی اور کیچ میں میڈیکل کالجز کے قیام کے معاملے پر بحث آئندہ اجلاس کے لئے ملتوی کردی گئی، بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے سال2017ء بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ایکٹ1989ء کے سیکشن 9کے تحت ایوان میں پیش کیا گیا ۔

ابراہیم ارمان لونی کے واقعہ کو غلط رنگ دیکر لوگوں کے جذبات کو مشتعل کرنادرست نہیں ،ظہور بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پروفیسر ابراہیم ارمان لونی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی واقعہ سے متعلق تحریک التواء اراکین اسمبلی کی رائے شماری سے 14 فروری کو ہونے والے اجلاس میں بحث کیلئے منظور کرلی گئی ۔

سی پیک سے متعلق معاہدوں سے ایوان کو آگاہ کیا جائے ، نواب اسلم رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے سی پیک سے متعلق ہونے والے معاہدوں سے ایوان کو آگاہ کیا جائے ۔