ڈاکٹروں کا صرف سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال ، غریب عوام کا کیا قصور

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : سرکاری ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال جبکہ نجی ہسپتالوں میں دوگھنٹے کی ہڑتال ، مسیحاؤں کے رحم وکرم پر غریب عوام کا کیا قصور ہے۔ڈاکٹروں کے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال سے غریب عوام کی مشکلات بڑھ جائینگی دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جو کہ سراسر عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔

اخبارات سے صحافیوں کی جبری برطرفی کے خلاف احتجاج

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ:  اخبارات سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں کیخلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ ۔ بلوچستان اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا علامتی بائیکاٹ کیا جائیگا ۔

قیام امن کیلئے صحافیوں کو جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے،زمرک اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صحافی انتہائی نامساعد حالات میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس ، اراکین اسمبلی کا قحط سالی سے متاثرہ علاقوں میں فوری اقدامات کا مطالبہ ،نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کا اجلاس نومنتخب اراکین اسمبلی سردار مسعود لونی اورِعبدالرشید دشتی نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھایا ، تربت بارودی سرنگ دھماکہ میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کیلئے ایوان میں فاتحہ خوانی حکومت اور اپوزیشن اراکین کا صوبائی کابینہ سے تعلیم کو لازمی سروس قرار دینے کے ایکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ قحط سالی سے متاثرہ اضلاع پر ایوان کی توجہ مبذول کرائی ۔

بلوچستان کی اپوزیشن جماعتیں قائد حزب اختلاف کے نام پر متفق ، ملک سکندر نامزد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی حزب اختلاف کی جماعتیں چار ماہ بعد صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے کسی ایک نام پر متفق ہوگئیں۔ جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنماء ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کو قائد حزب اختلاف کے عہدے کیلئے نامزد کردیا گیا۔ 

کوئٹہ،حکومتی ایکٹ کے خلاف بلوچستان ایجوکیشنل ایمپلائز ایکشن کمیٹی کی احتجاجی ریلی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ :  بلوچستان ایجوکیشنل ایمپلائز ایکشن کمیٹی نے محکمہ تعلیم کو لازمی سروس قرار دینے کے صوبائی کابینہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اپنے بنیادی آئینی و انسانی حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرسکتے ، بلوچستان اسمبلی کے باہر دیا گیا ۔

پاک ایران سرحدی کمیشن کا بارڈر سیکورٹی مضبوط بنانے پر اتفاق،پاکستان کا مغوی ایرانی اہلکاروں کی بازیابی میں تعاون کی یقین دہانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی کمیشن کا تین روزہ اجلاس زاہدان میں اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستانی وفد واپس پاکستان پہنچ گیا۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے گئے۔ 

انتخابی عذرداری کیس ، قاسم سوری کے ووٹوں کی تصدیق کا حکم ، اسلم بھوتانی اور ظہور بلیدی کیخلاف درخواستیں خارج

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: الیکشن ٹربیونل بلوچستان نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے حلقے پر ووٹوں کی نادرا سے بائیو میٹرک تصدیق کرانے کا حکم دے دیاجبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کردی۔