کوئٹہ ہنڈی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن دو ملزمان گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیرملکی کرنسی ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران افغان باشندے سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایک کروڑ پندرہ لاکھ روپے سے زائد کی نقد رقوم اور بینک چیکس برآمد کرلئے۔ 

بی این پی نے کیچ ضمنی الیکشن کے نتائج کو مسترد کردیا ، آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے کمیٹی قائم

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی نے پی بی 47 کیچ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی ۔کمیٹی انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق اپنی سفارشات پارٹی رہنماؤں کر پیش کریگی ۔ 

بلوچ طلباء کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ تیز ہوا ہے، بی بی گل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کیلئے متحرک تنظیم کی سربراہ بی بی گل بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بلوچ طالب علموں کے علاوہ کئی بلوچ فرزند لاپتہ ہوئے ہیں ۔ 

کوئٹہ سیف سٹی منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے، عبدالرزاق چیمہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد سیف سٹی پراجیکٹ معاہدہ حتمی مراحل میں ہے سیف سٹی پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا۔ 

کیچ ضمنی لیکشن، بی این پی کے جمیل دشتی کو برتر حاصل، اختر مینگل کا کار کنوں کو مبارکباد

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 47 کیچ تھری میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار جمیل دشتی کو برتری حاصل بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار لالہ رشید دوسرے اور نیشنل پارٹی کے امیدوار تیسرے نمبر پر ہیں۔

چمن اور پشین میں ٹریفک کے مختلف حادثات 9افراد جاں بحق،25سے زائد زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: چمن اور پشین میں ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق اور پچیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق افغان سرحد سے ملحقہ چمن کے علاقے واپڈا گرڈ اسٹیشن بلوچ خان ہوٹل کے قریب اس وقت حادثہ پیش آیا جب موٹرسائیکلوں سے لوڈ کوئٹہ سے چمن کی طرف آنے والا ٹرالر بریفک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوا اور دو کار گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔

کرپشن کا خاتمہ ترجیح ہے، کرپٹ عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائینگے، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: قومی احتساب بیورو بلا امتیاز احتساب پر یقین رکھتاہے، کرپشن کے خلاف ون پوائنٹ ایجنڈا وزیر اعظم عمران خان کی الیکشن میں کامیابی کی وجہ بنا، کرپشن کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کرپشن کے مرتکب کرپٹ عناصر اور عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں ضرور لایا جائیگا،بد عنوانی کے ناسور نے ہماری خوبصورت روایات کو گہنا دیا ہے۔

کوئٹہ،حج متاثرین کا اپنی رقم کی واپسی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: محکمہ مذہبی امورکی نااہلی کے باعث درجنوں شہری جج کی سعادت سے محروم ہوگئے۔ اب حج کی مد میں جمع کرائے گئے کروڑوں روپے بینک سے نکالنا بھی امتحان بن گیا۔ متاثرہ افراد نے رقم کی واپسی کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نجی بینک اور محکمہ مذہبی امور کے حکام کے خلاف نعرے لگائے۔

گوادر،اسلحہ کی بڑی تعداد برآمد،مشکوک شخص گرفتار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: گوادر میں حساس اداروں نے چینی ملازمین پر حملے کی کوشش ناکام بناکر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے گوادر کے علاقے سربندن میں ایک مشکوک مکان پر مشترکہ چھاپہ مارا جس کے دوران وہاں سے ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا گیا۔

کوئٹہ ، پولیس تشدد سے نوجوان جاں بحق ، ورثا ء کا احتجاج ، انصاف فراہمی کا مطالبہ

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ کا رہائشی اٹھائیس سالہ نوجوان پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔ ورثاء نے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر سول ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا۔متوفی کے بھائی غلام فاروق نے بتایا کہ اس کے بھائی فضل احمد کی ایک سال قبل ہی شادی ہوئی تھی اور وہ ایک بچے کا والد تھا۔