ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

  کراچی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا، صدر نے مزار قائد پر حاضری دی۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

 اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں منعقدہ فل کورٹ اجلاس میں 6 ججوں کے خط کے معاملے پر دی گئیں تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ شکایت کرنے والے تمام ججوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

امریکا کا پاکستان کو ایران سے تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو میلر نے پاک ایران تجارتی معاہدوں کے سوال پر جواب میں کہا کہ پاکستان کے خلاف امریکا ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہا تاہم ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

خاموش نہیں رہوں گا، بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ مسنگ پرسنز ہے،چیف جسٹس ہائیکورٹ

Posted by & filed under بلوچستان.

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا ہے صوبےمیں سب سے بڑا مسئلہ مسنگ پرسنز کا ہے۔ مسخ شدہ لاشیں ملتی ہیں، غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ خاموش نہیں رہوں گا۔ زیرالتوا کیسزجلد از جلد نمٹائیں گے۔

کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، اگر پیغام آیا تو آگاہ کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

Posted by & filed under اہم خبریں.

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کی نفی کی ہے۔ کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، اگر مذاکرات کا پیغام آیا تو ہم سب کو آگاہ کریں گے۔

صدر مملکت کا دیگر ممالک کیساتھ پاکستان کے فضائی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور

Posted by & filed under اہم خبریں.

صدر آصف علی زرداری سے غیر ملکی ایوی ایشن گروپ کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

پاکستان پر انسانی حقوق پامالی کے سنگین امریکی الزامات، ’حکام کو سزا نہیں ملتی‘

Posted by & filed under اہم خبریں.

امریکہ نے پاکستان سے متعلق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں انسانی حقوق کی خلاور ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن نہ لینے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

ٹیکس کیسز میں دانستہ التواء ، وزیر اعظم نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اور دیگر افسران معطل کر دیئے

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس لے کر چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور ان کے ساتھ متعلقہ تمام افسران کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔