پی ڈی ایم کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کراچی: پی ڈی ایم کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم نے قسم کھائی ہے کہ ہم یزید کے ہاتھوں بیعت نہیں کریں گے۔ لوگوں اٹھوں اور انقلاب لاو۔ انقلاب کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ، اب سے ملک میں جلسے نہیں ہوں گے روڈ کاروان چلے گے اور اسلام آباد کی طرف مارچ ہو گا۔ دنیا کو بتانا ہے کہ ہم نے جو عہد و پیما کیا ہے اپنے ساتھ اور قوم کے ساتھ اس پر ہم پورا اتریں گے آج ہم ایک مرتبہ کہتے ہیں کہ یہ حکومت ناجائز ہے۔ جو جبر کے طبقے اس طرح کے حکمرانوں کی پشت پناہی کرتے ہیں ہم ان کا بھی مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

لاپتہ افراد کیلئے گرینڈ پیپلز الائنس تشکیل دیا جائے، نیشنل مسنگ پرسنز کنوینشن

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کراچی: جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے انسانی حقوق نے مسنگ پرسن کمیشن کو محض خانہ پری قراردیتے ہوئے کہاہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے گرینڈ پیپلز الائنس تشکیل دیا جائے اورپارلیمنٹ لاپتہ افراد کے معاملے پرکمیٹی بنائے،مقررین کا کہنا تھا کہ صوبائی خود مختاری مانگنے والوں کوغائب کیا جارہا ہے،آرٹیکل 6 آئین کو توڑنے یا کوشش کرنے میں ملوث شخص کو مجرم کہتا ہے۔

حکمران مزید کورونا کے پیچھے نہیں چھپ سکتے، حکومت کو گھر بھیجنا ضروری ہو چکا ہے، آصف زرداری

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنیٹرین کے سربراہ سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے،اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے، پی ڈی ایم متحد ہے حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری منظور احمد سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک شدید خطرات میں ہے ۔

کریمہ بلوچ کا قتل مہذب دنیا کے منہ پر طمانچہ ہے ،تحقیقات کی جائے ،وومن تنظیمیں

Posted by & filed under پاکستان, لیڈ اسٹوری.

کراچی: انسانی حقوق کمیشن پاکستان اور سماجی و سیاسی کارکنوں نے کینیڈا میں مقیم کریمہ بلوچ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کینیڈا کی حکومت سے قتل کی تحقیقات اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی، جزائر پر قبضے کیخلاف ریلی، آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

کراچی: سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سید جلال محمود شاہ، ڈاکٹر قادرمگسی،زین شاہ، صنعان قریشی،ریاض چانڈیودیگر نے وزیراعظم سے سندھ دشمن اقدامات بند کرنے اورمشترکہ مفادات کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے اورکہاہے کہ سندھ کے جزائرپرقبضہ کے لیے منتازعہ صدارتی آرڈیننس واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے،جزائر کی فروخت کسی صورت قبول نہیں ہے،سندھ کے ماہی گیروں کا معاشی قتل عام نہیں ہونے دیں گے۔

جزائر بچائو تحریک کے زیر اہتمام صدارتی آرڈیننس کیخلاف احتجاجی ریلی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کراچی: سمندری جزائر بچاؤ تحریک کی کال پر سندھ دوست حلقوں نے جڑواں جزائر ” ڈنگی” اور” بھنڈاڑ” پر جدید شہر کی تعمیر کو رد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان آئی لینڈز ڈولپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے والے آرڈیننس کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز ابراہیم حیدری سے جڑواں جزائر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں درجنوں کشتیوں میں سیاسی، سماجی اور قوم پرست کارکنان، ادیبوں، شاعروں، طلبہ صحافیوں اور ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پارلیمنٹ ربڑ اسٹیمپ اور میڈیا سلیکٹڈ رہے تو عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے، بلاول بھٹو

Posted by & filed under پاکستان, لیڈ اسٹوری.

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب تک آئینی حقوق نہیں ہوں گے، پارلیمان ربڑ اسٹیمپ اور میڈیا سلیکٹڈ میڈیا بنا رہے گا، تب تک عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی بار ایسوسئیشں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے لیئے جس تحریک کا آغاز کراچی بار سے ہوا تھا۔

نواز شریف لندن میں کسی بھارتی رہنما ء سے نہیں ملے غداری کے الزامات درست نہیں، محمد زبیر

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

کراچی: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنمااور سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے حکومت کو اوچھے ہتھکنڈے چھوڑ کر سیاست کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف کی آل پارٹیز کانفرنس میں تقریز کے بعد حکومتی لوگ سیاست چھوڑ کر ذاتیات پر آگئے ہیں اور غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں،فاطمہ جناح جو قائد اعظم کی بہن تھیں ان کو بھی غدار کہاگیا جب فاطمہ جناح کو نہیں بخشاگیا۔

سندھ کی تقسیم پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے، پیپلز پارٹی سندھ کا سودا کرکے اقتدار میں رہنا چاہتی ہے، عوامی تحریک

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کراچی: سندھ کی تقسیم کی سازش، ڈنگی اور بھنڈار جزیروں کی نیلامی، کراچی کمیٹی، سندھ کی زمینوں پر قبضہ، دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکا، غیرسندھیوں کی آبادکاری، بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ ای سٹی، ذوالفقارآباد، سیلاب متاثرین کی مدد نہ ہونے کے خلاف عوامی تحریک کی ریگل چوک سے کراچی پریس کلب تک عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کے ہزاروں کارکنان کی احتجاجی ریلی۔

سرکاری و نیم سرکاری کارپوریشنز کے ملازمین کو نکالا گیا تو مزاحمت کرینگے، بلاول بھٹو

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا یے کہ وفاقی حکومت ریاست کے ماتحت اداروں کے مزدوروں کے خلاف سازشیں بند کرے، چیئرمین پی پی نے وفاقی حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری، نیم سرکاری یا ریاستی کارپوریشنز کے ملازمین کو اگر نوکریوں سے نکالا گیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی کابینہ کے کچھ ارکان افراتفری کی ایسی صورت حال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔