کورونا کیسز، بلوچستان یونیورسٹی بند ، سیمینارز ، اسپورٹس فیسٹیول پر پابندی، سخت اقدامات کا فیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جامعہ بلوچستا ن کو کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر 30اپریل تک بند کردیاگیا، رجسٹرار جامعہ بلوچستان گل محمد کاکڑ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران جامعہ سے وائرس کے کیس رپورٹ ہونے پر ڈینز کمیٹی نے جامعہ میں تعلیمی سرگرمیاںآج سے 30اپریل تک ملتوی کردی ہیں تاہم جامعہ کا انتظامی عملہ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ فرائض کی ادائیگی جاری رکھے گا۔