|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2016

 کراچی: گلشن اقبال کے علاقے ڈالمیا میں پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران لیاری گینگ وار کے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اس موقع پر دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہر بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے جن کے قبضےسے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا گیا جب کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔