|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2016

پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم اور چیلسی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے برابر ہو جانے کی باعث چیمپیئن کا تاج لیسٹر سٹی کے سر پر سج گیا۔

لیسٹر سٹی نے 132 سالہ تاریخ میں پہلی بار پریمیئر لیگ یعنی برطانیہ کی سب سے اہم فٹبال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ لیسٹر سٹی نے اس لیگ میں صرف تین میچ ہارے اور یہ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ اس برس پریمیئر لیگ میں لیسٹر سٹی کی شاندار کاکردگی شائقینِ فٹبال کےلیے خوشگوار حیرت کا باعث بنی ہے۔ لیسٹر سٹی کے سابق مڈ فیلڈر روبی سیویج کا کہنا تھا ’ڈومیسٹک فٹ بال میں لسٹر سٹی کا پریمیئر لیگ جیتنا بہت بڑی کامیابی ہے میرا خیال ہے کہ اس سے بڑی کوئی کامیابی نہیں ہوگی۔ یہ لاجواب ہے۔ یہ پریمیئر لیگ کی تاریخ بدل دینے والا موڑ ہے۔‘what a match لیسٹر کے سابق سٹرائکر گرے لائنکر نے اس جیت کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ لیسٹر کا شمار پریمیئر لیگ کے بڑے اور مہنگے کلبوں میں نہیں ہوتا۔گزشتہ برس کلب کی کارکردگی کافی مایوس کن تھی اور عام خیال کیا جا رہا تھا کہ کلب پریمیئر لیگ سے نکل جائےگا۔ ایک اندازے کے مطابق لیسٹر سٹی کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی مالیت تقریباً سات ملین پاونڈ ہے جبکہ اس کی کچھ حریف ٹیموں کی مالیت کئی سو ملین پاونڈ ہے۔