|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2016

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے اور ایک منصوبے کے تحت سابقہ حکومت کے پرانے منصوبوں کا افتتاح کرکے عوام کو بے وقوف بنایا آئندہ انتخابات میں وفاقی جماعتوں اور نام نہاد قوم پرستوں کو عوام مسترد کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سے ٹیلی فون پر آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں جس طرح بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے گئے لیکن ایک منصوبے کے تحت مخلوط حکومت کو ختم کرکے قوم پرستوں کیلئے راہ ہموار کرنے کیلئے عوامی رائے کا احترام کئے بغیر ان کو منتخب کرکے اقتدار حوالے کیا جس کی وجہ سے آج تین سال گزرنے کے باوجود بھی بلوچستان ترقیاتی عمل سے محروم ہے اور ہرسال 15 سے 30 ارب روپے لیپس ہورہے ہیں اور جو احسانات وفاقی حکومت بلوچستان پر کررہے ہیں اگر ان تین سال کے دوران اربوں روپے لیپس ہونے کے بجائے اگر یہی رقم بلوچستان کی ترقی پر خرچ ہوتے تو گزشتہ روز وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ منصوبے انہی پیسوں سے بنتے مگر صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہم ہمیشہ وفاق کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو آنے والے انتخابات میں عوام ان کو مسترد کریں گے ۔