|

وقتِ اشاعت :   June 26 – 2016

مستونگ +ڈیرہ مراد جمالی+پنجگور: بلوچستان کے علاقوں مستونگ اور ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق مزدور زخمی ہوگیا، پنجگور میں سٹی اٹھانے والی گاڑی کو آگ لگادی گئی، تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے چمبیلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص مہراب شاہ کو قتل کر دیا ،ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ منجھو شوری کی حدود میر گل ڈپ پر مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ کشور احمد جتک کے فنڈز سے جاری ترقیاتی اسکیم پر مزدور کام کر رہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں پراندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک مزدور دائم خان سولنگی شدید زخمی ہو گیا زخمی کو طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال لایا گیا حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ا س رواں ماہ بھی نامعلوم مسلح افراد نے گائرنگ کرکے تین مزدوروں کو قتل کردیا گیا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی اور نہ ہی متعلقہ ایس ایچ او کو تبدیل کیا گیا ہے ،پنجگور کے علاقے چتکان رخشان ندی پے کام کرنے والی جا ن دوست نامی شخص کے مٹی اٹھانے والی نچال گاڑی بجری لاد رہی تھی کہ نامعلوم مسلح افرا د نے ڈرئیور کو گاڑی سے اتار کر گاڑی کو آگ لگا دی واقع کے بعد پولیس کی نفری واقع پر پہنچ کر گاڑی کا آگ بجھا دیا اور ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کردی ۔