|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2016

تربت:  دشت کے علاقے میں لیویزفور س اوروکلاء کی گاڑی کے درمیان تصادم،دو لیویزاہلکار سمیت ایک وکیل جاں بحق ،پانچ لیویزاہلکار اوردو وکیل زخمی دشت کے علاقے چوٹ کراس میں لیویزکی گاڑی گوادر سے آنے والی وکلاء کی گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دولیویزاہلکار آبسر کے رہائشی طارق ہاشم،جوسک رہائشی شہاب اسلم اور ایک وکیل پنجگور کے رہائشی عبدالمالک محمدحسنی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں پانچ لیویزاہلکار ڈرائیور الہیٰ بخش ،اختر علی ، عبید اللہ، جمعہ،قدیر اوردووکلاء خاران کے رہائشی عبدالشکور اور گوادر کے رہائشی شے خالد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تربت ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمدنور مسکانزئی،تربت کے سرکاری افسران،سینئروکلاعبدالحمیدبلوچ،محراب گچکی،کیچ بارکے صدرجاڑین دشتی،ودیگر وکلاء اورتربت میئرقاضی غلام رسول بلوچ نے زخمی وکلااورلیویزاہلکاروں کی عیادت کی۔زخمیوں میں سے پانچ زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں علاج کیلئے کراچی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔