|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2016

ساؤتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے بارش کے باعث انگلینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لیوس کے تحت 44 رنز سے ہرادیا۔ ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو میچ جیت نے کے لیے 261 رنز کا ہدف دیا ہے جب کہ بار بار بارش ہونے کے باعث میچ کو 48 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے، انگلینڈ کی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر193 رنزبناچکی ہے جب کہ اب انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے14 اوورز میں 59 رنز بنانا ہوں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم قومی ٹیم بڑا ٹارگٹ دینے میں ناکام رہی اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 260 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا تو عمر گل نے پانچویں ہی اوور میں ہیلز کو 7 رنز پر پویلین بھیج دیا تاہم  جیسن روئے نے جوئے روٹ کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 89 رنز کی شراکت داری قائم کی اس دوران جیسن روئے نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 65 رنز پر محمد نواز کا نشانہ بنے۔ اظہر علی اور شرجیل خان نے اننگز کا آغا زکیا تو آئرلینڈ کے خلاف 152 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے والے شرجیل خان صرف 16 رنز ہی بناسکے جب کہ آوٹ آف فارم محمد حفیظ بھی 11 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان اظہرعلی نے بابر اعظم کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت داری قائم کی لیکن بابر اعظم 40 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے، اس دوران اظہر علی نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 82 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ وکٹ کیپیر بیٹسمین سرفراز احمد نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شیعب ملک ، عماد وسیم اور محمد نواز 17 رنز بناسکے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے2 جب کہ کرس ووکس، مارک ووڈ، لیام پلنکٹ اور جوئے روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران بارش کے باعث میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا گیا تھا تاہم اگر بارش کے باعث پاکستان کی اننگز مکمل نہ ہوسکی تو انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 261 رنز بنانا ہوں گے۔