|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2016

امریکہ کی خواتین فٹبال گول کیپر ہوپ سولو کو سویڈن کی اولمپیئن ٹیم کو ’بزدلوں کی ٹولی‘ کہنے پر چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

35 سالہ ہوپ سولو کا یہ بیان حال ہی میں ختم ہونے والے ریو اولمپکس کے فٹبال کوارٹر فائنل میں امریکہ کی سویڈن کے ہاتھوں شکست کے بعد سامنے آیا تھا۔ سویڈن اور امریکہ کی خواتین کی فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا کوارٹر فائنل مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا تھا جس کے بعد سویڈن نے امریکہ کو پینلٹی ککس پر 4-5 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔ امریکہ کی فٹبال ٹیم کی صدر سنیل گلاتی کا کہنا ہے کہ ہوپ سولو کا تبصرہ ’ناقابلِ قبول‘ ہے۔ ادھر ہوپ سولو نے اپنے فیس بک صفحے پر لکھا ہے کہ انھیں اس فیصلے نے ’اداس‘ کر دیا ہے۔ ہوپ سولو کو آئندہ سال فروری تک منتخب نہیں کیا جائے گا۔ امریکہ کی فٹبال ٹیم اگلے ماہ تھائی لینڈ اور نیدر لینڈز کے خلاف میچ کھیلے گی۔ واضح رہے کہ ہوپ سولو کو گذشتہ سال جنوری میں لگائے جانے والے تربیتی کیمپ کے دوران 30 دن کے لیے معطل کیا گیا تھا۔