|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2016

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکرای زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس میں نیب بلوچستان نے سابق سٹی ناظم کوئٹہ میر مقبول لہڑی کو گرفتار کرلیا ، احتساب عدالت کوئٹہ نے ملزم کو نیب کی درخواست پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ نیب بلوچستان نے ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہو نے پر سابق سٹی ناظم کوئٹہ میر مقبول لہڑی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا، نیب کے مطابق بحیثیت سٹی ناظم اورکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کی حیثیت مقبول لہڑی نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کر کے قومی خزانے کو اناسی لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا اوران زمینوں کی حالیہ قیمت کروڑوں روپے میں ہے۔ گرفتاری کے بعد نیب نے مقبول لہڑی کو احتساب عدالت کوئٹہ میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا ۔نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے اس لئے انہیں جوڈیشل کرکے جیل بجھوادیا جائے۔ عبدالمجید ناصر پر مشتمل احتساب عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،،، ملزم مقبول لہڑی کو اب نو اگست کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔