|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2016

کراچی کے علاقے دہلی کالونی کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے، تاہم فیصل واوڈا واقعے میں محفوظ رہے۔ فیصل واوڈانے کہا کہ نیب کے دفتر میں ثبوت جمع کراکر گھر واپس جارہے تھے کہ دہلی کالونی میں موٹرسائیکل سوار افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی بم پروف ہے اس لیے میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بالکل محفوظ ہوں۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان کے متعلق فیصل واوڈا نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نامعلوم افراد نہیں ہیں سب کو پتہ ہے کہ کون ہیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ ثاقب اسماعیل کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ کی تحقیقات کررہے ہیں،یہ بھی تحقیقات کررہے ہیں کہ گاڑی پر کتنی گولیاں لگی ہیں،کچھ دیر میں صورت حال واضح ہو جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےفیصل واوڈا پرفائرنگ کے واقعے کی آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔