|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2016

تربت : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ‘ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سنیٹر میر حاصل خان بزنجو نے نیشنل پارٹی تربت کے سنےئر رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گوادرمیں ہونے والی ترقی سے خوفزدہ ہونے کے بجائے اس کیلئے بھرپور تیارہونا ہوگا ‘ گوادرمیں آنے والی ملازمتوں پر پہلا حق گوادر ومکران کے عوام کاہے ‘ بلوچستان میں شاہراہوں پرہونے والے ترقیاتی عمل نیشنل پارٹی کی کوششوں کانتیجہ ہے ‘ بلوچ کاروباری افراد اپنی کمپنیاں گوادرمیں رجسٹرکرائیں ‘ انہوں نے کہاکہ گوادر اورکراچی میں نمایاں فرق ہے ‘گوادر کراچی نہیں بن سکتا ہے ‘ یہ تصورغلط ہے کہ بلوچ کچھ نہیں کرسکتا ‘ ہمیں10‘15سالوں میں آنے والی تبدیلی کیلئے اپنے عوام کوتیارکرناہوگا ‘ گوادرکیلئے اپنے آپ کو تیارکریں ‘ٹیکنیکل لوگ تیارکریں تاکہ گوادرکی ضروریات پوری کرسکیں ‘ میر حاصل خان بزنجو نے کہاکہ یہ تاثرغلط ہے کہ سی پیک بلوچ کے خلاف بہت بڑی سازش ہے انہوں نے کہاکہ ترقی سے قومیں طاقتور اور ایجوکیشن حاصل کرتی ہیں اور اکیسویں صدی میں ترقی کے بغیر زندہ رہنا خود مشکل ہے قوموں کوترقیاتی عمل کو اپنے حق میں استعمال کرنا ہوگا ‘رونے دھونے کے بجائے کارکن اپنی قومی وسیاسی ذمہ داریاں پوری کریں ‘ انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی بلوچ عوام کی قومی جماعت ہے اور اپنی قومی ذمہ داریاں احسن انداز میں اداکررہی ہے انہوں نے کہاکہ 2013ء میں اقتدار قومی وسیاسی سوچ اور حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے قبول کیا اورمختصرمدت میں بلوچستان کے حالات تبدیل کرکے امن وامان بحال کرکے ثابت کردیا انہوں نے کہاکہ سیاست حالات کوبہترکرنے کاواحدحل ہے مضبوط قومی جماعت کی بنیادپریہ سب کچھ ممکن ہے ‘ انہوں نے کہاکہ جھوٹ وفریب کوسیاست نہیں سمجھتے ‘ہماری سیاست عوامی خدمت ہے ہماری سیاست قوم کومنظم وباشعور وطاقتور بنانا ہے ‘ قوم اس وقت طاقتورہوسکتی ہے جب وہ ایک باشعور سیاسی جماعت میں ہو ‘ بلوچستان کے عوام کونیشنل پارٹی نے ایک کردیاہے اور ایسی فکرکومزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ‘ انہوں نے کہاکہ یہاں جتنی پارٹیاں ہیں وہ چند افرادکی ملکیت ہیں اورنیشنل پارٹی صرف واحد سیاسی جماعت ہے کہ وہ کسی فردیا گروہ کی ملکیت نہیں بلکہ کارکنوں وعوام کی ہے ‘13سالوں کے دوران 3پارٹی سربراہ تبدیل ہوچکے ہیں اوریہ جمہوری وسیاسی سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا نیشنل پارٹی میں یہ مسئلہ نہیں ہے کہ اس کا سربراہ کون ہوگا اس پارٹی میں لیڈر وکارکن کے اختیارات ومراعات برابرہیں ‘ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے سنےئر رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج28جولائی کوتربت میں ہونے والا عظیم الشان جلسہ عام مثالی ہوگا پارٹی رہنما اس کی کامیابی میں اپنا بھرپورکردار اداکریں انہوں نے کہاکہ کارکن اپنے محبوب شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بھرپور اندازمیں اپنی شرکت کویقینی بنائیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان بھرسے سیاسی کارکنوں کی نظریں حالیہ جلسہ عام پرہیں اس کی کامیابی پارٹی کی کامیابی ثابت ہوگی انہوں نے کہاکہ جلسہ عام میں نیشنل پارٹی کے خواتین بھی بھرپور اندازمیں شرکت کررہے ہیں‘ سنےئررہنماؤں کے اجلاس میں پارٹی کے اہم سیاسی وقومی رہنما شریک تھے ‘ جن میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر طاہربزنجو ‘ مرکزی سیکرٹری جنرل حسن ناصر ‘بلوچستان کے صدرکہدہ اکرم دشتی ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات میرجان محمدبلیدی ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فداحسین دشتی ‘ مرکزی رہنما قاضی غلام رسول بلوچ ‘ خیرجان بلوچ ‘ منصوربلوچ ‘ محمدجان دشتی ‘ ملابرکت بلوچ ‘ غلام قادربلیدی ‘ مشکور انور بلوچ ودیگر رہنما شریک تھے ۔