|

وقتِ اشاعت :   July 29 – 2016

تہران : ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل حسین باقری نے پاکستان اور ایران کے درمیان زیادہ فوجی اور دفاعی تعاون پر زور دیا ہے یہ بات انہوں نے وزیراعظم پاکستان کے سیکورٹی مشیر جنرل (ر)ناصر جنجوعہ سے ملاقات کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے خطے کو مزید امن اور استحکام ملے گا، کسی ایک ملک کا نام لئے بغیر جنرل باقری نے پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدوں کو کشیدہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہے، جس سے عالمی امن اور خطے کے امن کو خصوصی طور پر خطرات لاحق ہوگئے ہیں، جنرل (ر)ناصرجنجوعہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ سیاسی اور ثقافتی تعلقات کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان نے عراق کے خلاف 8سالہ جنگ میں ایران کی حمایت کی تھی ، جنرل جنجوعہ نے دفاعی اور سیکورٹی کے معاملات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا خیر مقدم کیا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف دونوں ممالک مشترکہ کارروائی کریں اور ان حالات پر بھی نظر رکھیں جس سے پورے خطے میں عدم استحکام پیداہونے کے خدشات نظر آئیں