|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2016

کوئٹہ: محکمہ جنگلات و جنگلی حیات اور تکتو کمیونٹی کے اہلکاروں نے غیرقانونی طور پرمارخور کا شکار کرنے والے 2لیویز اہلکاروں سمیت 7افراد کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شکاری پارٹی نے تکتو پہاڑ میں غیرقانونی طور پر ایک سلیمان مارخور کا شکار کیا جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات تکتو کمیونٹی کے اہلکاروں نے ملزمان کو موقع پر پکڑ لیا جن میں لیویز اہلکار عبدالنافع ،رفیع اللہ اور محمداسماعیل ، ریاض خان ، نعمت اللہ اور محمد زاہدشامل ہیں ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سلیمان مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے جس کا شکار ممنوع ہے سلیمان مارخور تکتو پہاڑ اوراسکے گرونواح میں پایا جاتا ہے اورغیرقانونی شکار سے اسکی نسل ختم ہونے کا اندیشہ ہے۔